ملتان کرکٹ اسٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پاکستان بمقابلہ انگلینڈ،پہلا ٹیسٹ شروع ہوتے ہی 2 قومی کرکٹرز کہاں غائب۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ اسپنر نعمان علی اور زاہد محمود کو پاکستان ٹیسٹ اسکواڈ سے ایسے وقت میں فارغ کئے ہیں جب ٹاس بھی نہیں ہوا تھا۔ذرائع کے مطابق یہ دونوں کھلاڑی ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں موجود نہیں ہیں۔
پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان پہلا ٹیسٹ آج 7 اکتوبر 2024 سے ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں شروع ہوا۔ٹاس جیتنے کے بعد پاکستان نے کھانے کے وقفہ کے بعد دوسرے سیشن کے آغاز تک 1 وکٹ پر 133 رنزبنالئے تھے۔
پی سی بی نے آج جو اسکواڈ کی لسٹ جاری کی تھی،اس میں 11 کھلاڑیوں کے علاوہ محمد حریرہ،سرفراز احمد اور میر حمزہ کے نام تھے،اس کا مطلب ہے کہ 37 سالہ نعمان علی کو بھیج دیا گیا ہے۔زاہد محمود بھی فارغ ہیں۔
کرک اگین نے پی سی بی میڈیا منیجر سے رابطہ کی کوشش کی،کامیاب نہیں ہوسکی۔ذرائع کے مطابق نعمان علی کی ٹیم کیلئے اب ضرورت محسوس نہیں کی جارہی۔
شان مسعود آئوٹ ہوکرکیسےبچے،چیلوں کی پرواز،آئوٹ فیلڈ سلو،ریفری کو اعزاز،اہم جھلکیاں
اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ پاکستان اسی اسکواڈ پر چلے گا۔اگلے میچز میں بھی مبینہ طور پر جانے والوں کی ضرورت محسوس نہیں کی جائے گی۔
یہ واضح ہوکہ پاکستان کے 15 رکنی اعلان کردہ اسکواڈ میں نعمان علی شامل تھے اور زاہد محمود ریزرو پلیئرز میں رکھے گئے تھے۔