| | | | |

پاکستان بمقابلہ بھارت بڑا مقابلہ 6 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول،ٹی 20 ورلڈکپ میچز کا پروگرام

دبئی،کرک اگین رپورٹ

پاکستان بمقابلہ بھارت بڑا مقابلہ 6 اکتوبر کو دبئی میں شیڈول،ٹی 20 ورلڈکپ میچز کا پروگرام۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان اور بھارت کا روایتی کرکٹ ٹاکرا ایک بار پھر دبئی میں شیڈول۔6 اکتوبر 2024 کو جنگ پڑے گی۔آئی سی سی نے ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کی میزبانی متحدہ عرب امارات منتقل کرنے کے بعد اس کا شیڈول ایک بار پھر جاری کیا ہے۔اس سے قبل یہ ایونٹ بنگلہ دیش میں شیڈول تھا لیکن وہاں کے سیاسی حالات اور حکومت کی تبدیلی وکشیدگی کے پیش نظر ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ بنگلہ دیش سے عرب امارات منتقل کردیا گیا تھا۔

اب نئے شیڈول کے مطابق فائنل بھی 20 اکتوبر کو دبئی میں ہوگا۔،دبئی کے ساتھ شارجہ بھی میزبان وینیو میں ہے،جہاں ایک سیمی فائنل ہوگا لیکن اگر بھارت سیمی فائنل میں آیا تو وہ بہرحال دبئی میں ہوگا۔

 گروپ اے میں چھ مرتبہ کی چیمپئن آسٹریلیا، بھارت، نیوزی لینڈ، پاکستان اور سری لنکا ، گروپ بی میں جنوبی افریقہ، انگلینڈ، ویسٹ انڈیز، بنگلہ دیش اور اسکاٹ لینڈ کو  رکھا گیا ہے،ہر ٹیم چار گروپ میچ کھیلے گی اور ہر گروپ کی دو ٹاپ ٹیمیں سیمی فائنل میں پہنچ جائیں گی۔ آئی سی سی نے کہا کہ سیمی فائنل اور فائنل دونوں کے لیے ریزرو ڈے مقرر کیا گیا ہے۔ٹورنامنٹ سے قبل 28 ستمبر سے یکم اکتوبر تک 10 وارم اپ میچز ہوں گے۔

آئی سی سی ویمنز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا نظر ثانی شیڈول

3 اکتوبر جمعرات بنگلہ دیش بمقابلہ سکاٹ لینڈ شارجہ دوپہر 2:00 بجے

3 اکتوبر جمعرات پاکستان بمقابلہ سری لنکا شارجہ شام 6:00 بجے

4 اکتوبر جمعہ جنوبی افریقہ بمقابلہ ویسٹ انڈیز دبئی دوپہر 2:00 بجے

4 اکتوبر بروز جمعہ انڈیا بمقابلہ نیوزی لینڈ دبئی شام 6:00 بجے

5 اکتوبر بروز ہفتہ بنگلہ دیش بمقابلہ انگلینڈ شارجہ دوپہر 2:00 بجے

5 اکتوبر ہفتہ آسٹریلیا بمقابلہ سری لنکا شارجہ شام 6:00 بجے

6 اکتوبر اتوار بھارت بمقابلہ پاکستان دبئی دوپہر 2:00 بجے

6 اکتوبر اتوار ویسٹ انڈیز بمقابلہ سکاٹ لینڈ دبئی شام 6:00 بجے

7 اکتوبر پیر انگلینڈ بمقابلہ جنوبی افریقہ شارجہ شام 6:00 بجے

8 اکتوبر منگل آسٹریلیا بمقابلہ نیوزی لینڈ شارجہ شام 6:00 بجے

9 اکتوبر بدھ جنوبی افریقہ بمقابلہ سکاٹ لینڈ دبئی دوپہر 2:00 بجے

9 اکتوبر بدھ بھارت بمقابلہ سری لنکا دبئی شام 6:00 بجے

10 اکتوبر جمعرات بنگلہ دیش بمقابلہ ویسٹ انڈیز شارجہ شام 6:00 بجے

11 اکتوبر جمعہ آسٹریلیا بمقابلہ پاکستان دبئی شام 6:00 بجے

12 اکتوبر ہفتہ نیوزی لینڈ بمقابلہ سری لنکا شارجہ دوپہر 2:00 بجے

12 اکتوبر بروز ہفتہ بنگلہ دیش بمقابلہ جنوبی افریقہ دبئی شام 6:00 بجے

13 اکتوبر اتوار انگلینڈ بمقابلہ سکاٹ لینڈ شارجہ دوپہر 2:00 بجے

13 اکتوبر اتوار بھارت بمقابلہ آسٹریلیا شارجہ شام 6:00 بجے

14 اکتوبر پیر پاکستان بمقابلہ نیوزی لینڈ دبئی شام 6:00 بجے

15 اکتوبر منگل انگلینڈ بمقابلہ ویسٹ انڈیز دبئی شام 6:00 بجے

17 اکتوبر جمعرات سیمی فائنل 1 دبئی شام 6:00 بجے

18 اکتوبر بروز جمعہ سیمی فائنل 2 شارجہ شام 6:00 بجے

20 اکتوبر اتوار فائنل دبئی شام 6:00 بجے

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *