نیویارک ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان بمقابلہ بھارت ،باہمی ٹی 20 ریکارڈز ،میچز،ٹاپ پرفارمرز
پاکستان بمقابلہ بھارت ،آئی سی سی ٹی 20 ورلڈ کپ 2024 میں روایتی حریفوں کے درمیان کل اتوار 9 جون کو نیویارک میں جوڑ پڑے گا۔
گروپ اے میں بھارت آئرلینڈ کو ہرا کا ہے اور پاکستان امریکا سے ہارا ہے۔امریکا اس وقت تک 4 پوائنٹس کے ساتھ سر فہرست ہے۔پاکستان کیلئے کل کا میچ بقا کی جنگ ہوگی۔شکست کی صورت میں حالات بد تر ہونگے۔
سب سے پہلے پاکستان بھارت کے باہمی ٹی 20 میچز کا ریکارڈ
دونوں ممالک میں اب تک 12 ٹی 20 میچز ہوئے ہیں۔بھارت 8 جیتا ہے۔پاکستان نے 3 میں کامیابی نام کی۔ایک میچ ٹائی ہوا اور پھر بھارت کی جیت پر ہی تمام ہوا۔
آخری 5 میچز کے حالات
پاکستان اور بھارت کے آخری 5 ٹی 20 میچز میں بھی بھارت کو 2-3 سے سبقت حاصل ہے۔
ٹی 20 ورلڈ کپ ریکارڈز
پاکستان بمقابلہ بھارت ۔ٹی 20 ورلڈ کپ تاریخ میں اب 8 ویں بار کھیلیں گے۔اب تک کے 7 میچز میں پاکستان ایک اور بھارت 5 جیتا۔ایک ٹائی میچ بھی بھارت کے نام رہا تھا۔
دونوں کا پہلا اور آخری مقابلہ
پاکستان 2007 کے پہلے ٹی 20 ورلڈ کپ میں بھارت سے پہلا میچ کھیلا،ٹائی ہوا،سپر اوور میں ہارگیا۔
گزشتہ ٹی 20 ورلڈ کپ 2022 میں اب تک کے آخری میچ میں پاکستان بھارت سے 4 وکٹ سے ہارگیا تھا۔ویرات کوہلی مین آف سپر پاور تھے۔
بھارتی ٹیم کا پاکستان کے خلاف ہائی اسکور
بھارت نے احمد آباد میں پاکستان کے خلاف 5 وکٹ پر 192 رنز ہے۔کم اسکور 9 وکٹ پر 133 ہے جو بنگلورو میں 2012 میں بنا تھا۔
پاکستان کا بھارت کے خلاف ہائی اسکور دبئی میں 2022 میں 5 وکٹ پر 182 رنز ہے۔کم اسکور 83 ہے۔میرپور میں 2016میں یہ ہوا ۔
انفرادی ریکارڈز
ویرات کوہلی پاکستان کے خلاف ہمیشہ پرفارم کرتے ہیں۔اب تک کے 10 میچز میں 482 رنز بناچکے۔روہت شرما ہمیشہ ناکام ہوئے ہیں۔11 میچز میں 115 اسکور بناسکے ہیں۔
بائولنگ میں بھونیشور کمار 7 میچز میں 11 وکٹیں لے چکے لیکن ہاردک پانڈیا صرف 6 میچز میں 11 شکار کرچکے ہیں۔
پاکستان کی جانب سے محمد رضوان 4 میچز میں 197 رنز کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔نام نہاد سابق آل راؤنڈر شعیب ملک کے 9 میچز میں 164 اسکور ہیں۔باںر اعظم کے 100 سے بھی کم رنز ہیں۔
بائولنگ میں عمر گل کی 6 میچز میں 11 وکٹیں ہیں۔محمد عامر کی 2 میچز میں 4 اور حارث رئوف کی 4 میچز میں 4 وکٹیں ہیں ۔