عمران عثمانی
ایم سی جی میں آج کرکٹ فینز پاکستان اور بھارت کے کھلاڑیوں کے پیچھے تھے،کل کسی کے ساتھ تو ہونگے،دوسرے فریق کا کیا بنے گا ۔
میلبورن کرکٹ گراؤنڈ میں پاکستان اور بھارت کے کل کے میچ میں ٹاس کی اہمیت ہے بھی اور نہیں بھی۔ٹی20 ورلڈ کپ 2022 کا سب سےبڑا میچ اتوار کو ایم سی جی میں ہوگا ۔
میچ کے حوالہ سے اہم رپورٹ تھوڑی دیر بعد شائع ہوگی۔یہاں ایک خاص پہلو کا ذکر مقصود ہے۔
بارش کی پیش گوئی کے سامنے ٹاس کی اہمیت اپنی جگہ موجود ہے لیکن اس لئے نہیں بھی ہے کہ بارش ہوگئی تو تمام معاملات کلین بولڈ ہوجائیں گے۔
پاکستان اور بھارت کے آخری 3 میچز دبئی میں ہوئے۔ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ اور بعد میں ہدف کا کامیابی سے تعاقب ہوا۔پاکستان 2 میچز جیتا جب کہ بھارت ایک میں کامیاب ہوسکا۔
ایم سی جی کی گزشتہ 5 میچز کی کہانی یہ ہے کہ ہدف کے تعاقب والی ٹیم جیتی ہے ۔یوں ٹاس اہم ہے۔
تھوڑا غیر اہم اس لئے ہے کہ پچ نئی ہے۔3 ہفتہ قبل ہی انسٹال ہوئی ہے۔اس کے بارے میں یہی کہا جاسکتا ہے کہ مواقع سب کے لئے ہونگے۔
خراب موسم اور بارش کی پیش گوئی ہے۔بارش کی صورت میں بعد والی ٹیم کو فایدہ ہوگا۔یوں بھی ٹاس اہم بن جاتا ہے۔
پاکستان بمقابلہ بھارت ،بڑا شو،حتمی 11 نام اور ممکنہ ٹاس،میچ نتیجہ ٹھوڑی دیر بعد اسی ویب پر ۔