ٹرینڈاڈ۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستان ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز،اہم کھلاڑی باہر،بابر کیلئے 2 ریکارڈز،اور ایک خطرہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان بمقابلہ ویسٹ انڈیز ون ڈے سیریز کا آغاز آج سے ہورہا ہے۔پہلا ایک روزہ انٹرنیشنل میچ پاکستانی وقت کے مطابق رات 11 بجے شروع ہوگا۔یہ میچ ویسٹ انڈیز میں ڈے نائٹ ہے۔ایک اہم کھلاڑی زخمی ہوکرباہر ہوگیا ہے۔دوسرا بابر اعظم 2 ریکارڈز قائم کرنے کے قریب ہونگے۔
ویسٹ انڈیز کے تیز گیند باز میتھیو فورڈ پاکستان کے خلاف جمعہ سے تروبا میں شروع ہونے والی تین ون ڈے میچوں کی سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔ فورڈ تربیتی سیشن کے دوران کیچ لینے کی کوشش کے دوران کندھے کی انجری کا شکار ہوگئے۔ویسٹ انڈیز اکیڈمی کے باؤلنگ آل راؤنڈر جوہن لین فورڈ کی جگہ ٹیم میں شامل کئے گئے ہیں ۔
پاکستان کیلئے خطرہ
ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف فلوریڈا میں ٹی20 سیریز سیریز 2-1 سے ہاری لیکن ٹرینیڈاڈ اور ٹوباگو میں مسلسل چوتھی ون ڈے سیریز کا دعویٰ کرنا چاہتے ہیں۔ 2023 کے آغاز کے بعد سے یہ ان کی صرف پانچویں ون ڈے سیریز ہے، لیکن انہوں نے انگلینڈ کو دو بار 1-2 اور بنگلہ دیش کو ایک بار 0-3سے شکست دی ہے۔
حالیہ تاریخ میں 50 اوور کا کھیل ویسٹ انڈیز کے لیے ایک مشکل فارمیٹ رہا ہے، جس نے ون ڈے کے لیے آخری دو آئی سی سی ٹورنامنٹس میں شرکت نہیں کی۔ 2027 ون ڈے ورلڈ کپ کے لیے ان کی اہلیت بھی یقینی نہیں ہے کیونکہ وہ درجہ بندی میں دسویں نمبر پر ہیں۔ ویسٹ انڈیز کو حقیقت پسندانہ طور پر سب سے اوپر نو میں ختم کرنے کی ضرورت ہے ۔
بابر اعظم کیلئے 2 ریکارڈز منتظر
بابر اعظم کسی بھی وقت ایک سنچری بناکر پاکستان کیلئے سعید انور کا زیادہ 20 ون ڈے سنچریزبنانے کا ریکارڈ توڑسکتے ہیں اور یہی نہیں اس سیریز سمیت اگلے 5 میچز میں سے کوئی ایک سنچری انہیں تیز ترین 20 ون ڈے سنچریاں بنانے والوں کی فہرست میں دوسرا نمبر دلوادے گی۔یوں ویرات کوہلی 133 اننگز کو وہ پیچھے چھوڑسکتے ہیں۔ہاشم آملہ بدستور 108 اننگز 20 سنچریز کا ریکارڈ رکھیں گے۔بابر نے 128 ون ڈے اننگز کھیل رکھی ہیں۔
