لاہور ۔کرک اگین رپورٹ
پاکستان وائٹ بال ٹیم کے ہیڈ کوچ مائیک ہیسن نے کہا ہے کہ ملاقاتیں شروع کردی ہیں۔کوچ کی حیثیت سے میرا اولین فرض کھلاڑیوں سے بہترین پرفارمنس لینا ہے۔
پی سی بی پوسٹ کارڈ میں کہا ہے کہ میری فلاسفی یہ ہے کہ کھلاڑیوں کو سمجھوں اور پھر ان سے کام لوں۔کھلاڑیوں کو احساس دلانا ضروری ہے کہ ان سے کیا توقعات وابستہ ہوتی ہیں۔ان مقاصد کے حصول کے لیے ہم مسلسل میٹنگز کر رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ میں یہ کام چھ ماہ کے لیے نہیں کرنا بلکہ دیرپا بنیادوں پر کرنا چاہتا ہوں۔ٹیم ٹور سے ہٹ کر بھی کھلاڑیوں کے ساتھ کام کروں گا۔سلمان علی آغا پر اعتماد ہے اس لیے میچ کے دوران بار بار پیغام نہیں بھیجتا۔
خواہش ہے پاکستانی عوام کہیں کہ اپنی ٹیم کو کھیلتا دیکھ کر اچھا لگتا ہے۔