لاہور۔کرک اگین
پاکستان نے آسٹریلیا کے خلاف 8 سال بعد ٹی 20 سیریز جیت لی۔ یوں اس نے ہوم گراؤنڈ میں ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل آسٹریلیا جیسی ٹیم کو مسلسل دو میچز ہرا کر میگا ایونٹ کے لیے اپنے عزائم کا اظہار کیا۔
قذافی سٹیڈیم لاہور میں کھیلے گئے دوسرے ٹی ٹونٹی انٹرنیشنل میچ میں بھی پاکستان ٹاس جیتا اور ایک بار پھر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا ۔ پہلے کھیل کر 5 وکٹوں پر 198 رنز بنائے۔ اننگز کی خاص بات سلمان علی آغا کے 40 بالز پر 76 رنز تھے اور عثمان خان کے 36 گیندوں پر 53 رنز تھے۔شاداب خان نے 28 رنز بنائے اور بابراعظم پانچ رنز کر سکے۔
جواب میں آسٹریلیا کی بیٹنگ لائن ایک قسم کی پاکستانی سپن بیٹری کے سامنے بے بس ہو گئی اور پوری ٹیم 15.4 اوورز میں 108 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی۔یوں پاکستان 90 رنز سے جیت گیا۔10 وکٹیں جو گریں ۔وہ تمام سپنرز نے وکٹیں حاصل کیں۔ابرار احمد نے 14 رنز دے کر تین وکٹیں لیں۔شاہداب خان نے 26 رنز دے کر تین کھلاڑی آؤٹ کیے۔عثمان طارق نے 16 رنز دے کے دو کھلاڑی اپنے نام کیے۔صائم ایوب اور محمد نواز نے بھی ایک ایک وکٹ لی۔آسٹریلیا کی جانب سے کپتان مچل مارش نے 18 رنز بنائے۔ٹریوس ہیڈ چار رنز ہی کر سکے۔کیمرون گرین نے 35 اور میتھیو شارٹ نے 27 کئے۔
پاکستان نے تین میچز کی سیریز دو صفر سے اپنے نام کر لی ہے ۔سیریز کا اخری میچ کل قذافی سٹیڈیم لاہور ہی میں کھیلا جائے گا۔
