پاکستانی ویمنز ٹیم پروٹیز کے سامنے چوکرز بن گئی،پہلے میچ میں شکست۔ٹوئنٹی20ویمن کرکٹ سیریزکےپہلے میچ میں سنسنی خیز مقابلے کے بعد جنوبی افریقہ نے میزبان پاکستان کو10رنز سےہرادیا۔عالیہ ریاض کی اننگز بھی کام نہ آئی ۔
ملتان کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے میچ میں میزبان ٹیم نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کافیصلہ کیا جو غلط ثابت ہوا۔ جنوبی افریقہ ٹیم کو پہلا نقصان 20 کے مجموعی سکور پر اٹھانا پڑا، جب کپتان لارا ولوارڈٹ 2 چوکوں کی مدد سے 11 رنز بنا کر سعدیہ اقبال کی گیند پر انہی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئی، ان کے بعد کھیلنے آنے والی آنکے بوچ سعدیہ اقبال کی گیند پر صدف شمس کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئی، وہ اپنی ہیٹ ٹرک مکمل نہ کرپائیں۔ تیسری وکٹ کی شراکت میں مہمان ٹیم کی کھلاڑی 21 رنز بنائے، مریزن کیپ بھی گئیں، ندا ڈار کی گیند پر صدف شمس نے انکا کیچ دبوچا، ان کے کھاتے میں 14 سکور تھے، جو انہوں نے 14 گیندوں پر 2 چوکوں کی مدد سے بنائ۔ےچوتھی وکٹ کی شراکت میں ٹیزمن برٹس اور کولی ٹرآئے اون نے اننگ کا آغاز کیا اور وکٹ کی چاروں جانب شارٹس کھیلتے ہوئے پاکستانی بائورز کو بے بس کر دیا، 65 رنز کی شراکت داری قائم کی، سینی لوئس نے 27رنزسکورکئےاس موقع پر ٹیزرمن برٹس نے60 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے اپنی ففٹی مکمل کی،جس میں 5 چوکے شامل تھے۔سعدیہ اقبال نے تین اور ندا ڈار نے ایک کھلاڑی کوآئوٹ کیا ۔جنوبی افریقا نے 4 وکٹ پر 132 رنزبنائے۔
جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کےلئے 133 کا رنز کا ہدف
پاکستان کی ٹیم کاآغاز مایوس کن تھا، پاور پلے کے دوران ہی تین وکٹیں گر گئی۔ 133 رنز کے تعاقب میں پاکستانی کھلاڑیوں نے اننگ کا آغاز کیا تو دوسری بال پر گل فیروزہ بغیر کوئی رن بنائے آؤٹ ہوگئی، جس کے بعد پاکستانی ٹیم کے بلے باز دباؤ میں آگئیں اور پے در پے اپنی وکٹیں ساؤتھ افریقن بائولرز کا دینے کا سلسلہ شروع ہوگیا۔ سدرہ امین 4 رن بنا کر آؤٹ ہوگئی، ان کے بعد منیبہ علی 6 رنزبناکر پویلین لوٹ گئیں، ان کی اننگ میں ایک چوکا شامل تھا۔ صدف شمس بھی وکٹ پر نہ ٹہر سکی اور 2 کے انفرادی سکور پر آؤٹ ہوگئی۔اس موقع پر ندا ڈار اور عالیہ ریاض نے مل کر سکور کارڈ آگے کو بڑھایا اور پانچویں وکٹ کی شراکت میں 28 رنز بنائے ۔نداڈار نے دوچوکوں کی مدد سے 16رنز بنائے۔ وہ بوچ کا شکار بنیں۔ کپتان فاطمہ ثنا اور عالیہ ریاض نے برق رفتاری سےسکور آگے بڑھایا آخری اوور میں 31رنز بنانے تھے مگر ہدف مکمل نہ ہوسکا اور پاکستان ٹیم 122 رنز بناسکی ۔عالیہ ریاض 5چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 52رنزبناکرناٹ آوٹ رہیں جبکہ کپتان فاطمہ ثنا 5چوکوں کی مدد سے 34رنزبناکرناقابل شکست رہیں ۔کپ ،ٹومی نےدو دو اورنائیڈو نے ایک کھلاڑی کوآوٹ کیا ۔سیریز کادوسرا میچ 18ستمبرکوکھیلا جائے گا۔