دبئی۔کرک اگین رپورٹ۔پاکستانی بیٹنگ ٹھیک جارہی،لوگوں کو کنفیوز مت کریں،ایشون کا حیرت انگیز ٹوئٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کی یہ بیٹنگ دیکھ کر لوگوں کو کنفیوز مت کریں۔کرکٹ فینز کنفیوز مت ہوں۔پاکستان بڑی سمجھداری سے اننگ کی بنیاد رکھ رہا ہے۔
دبئی کی پچ پر اسکور آسان نہیں ہیں،اس لئے رضوان اور سعود شکیل کی بیٹنگ پر تنقید سے خوش مت ہوں۔یہ باتیں سابق بھارتی کرکٹ سپنر ایشون نے ایکس پر کی ہیں۔
ادھر امام الحق کے رن آئوٹ پر انضمام الحق کی میمز بنی ہیں۔امام الحق اپنی غلطی سے رن آئوٹ ہوئے تھے۔
سابق بھارتی کرکٹر سنیل گاوسکر نے کہا ہے کہ امام الحق حماقت کر گئے ہیں۔
ادھر سعود شکیل اور رضوان کے وکٹ پر طویل وقت گزارنے کے بعد اوپر تلے آئوٹ ہونے پر تنقید شروع ہے۔ان میں سے ایک کو 50 اوورز تک رکنا چاہئے تھا۔دونوں نے شاٹس کھیلنے کے چکر میں وکٹیں گنوادیں۔