کرک اگین رپورٹ۔پاکستانی کرکٹرنے امریکا میں بیٹ خرید کرپیسے ادا نہیں کئے،بڑا دعویٰ،کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ بورڈ کے فنانشلی معامالات دعووں میں ہیں،بہرحال خبریں طرح کی ہیں،اسی طرح پاکستان کرکٹ ٹیم کی کارکردگی بری رہی۔آئی سی سی ایونٹس میں ناکامی ییئ ناکامی ہے،اب ایک نئی نیوز بریک ہوئی ہے کہ ایک پاکستانی کھلاڑی نے گزشتہ سال امریکا میں ٹی20 ورلڈکپ کے دوران بیٹ خریدے،ان کی قیمت تاحال ادا نہیں کی،اب فون بھی نہیں سنے جارہے ہیں۔
پاکستان کے ایک سینئر صحافی وحید خان نے اپنے آفیشل ایکس ہینڈل پر دعویٰ کیا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ 2024 کے دوران ایک پاکستانی کھلاڑی نے تین بلے خریدے۔وحید کا کہنا ہے کہ یہ بیٹس نیو جرسی کے ایک اسٹور سے خریدے گئے تھے جنہوں نے بلے کی فراہمی کے لیے نیویارک تک کا سفر کیا۔ تاہم، پاکستان کے مقبول کھلاڑی نے ابھی تک بلے کے پیسے ادا نہیں کیے اور اسٹور مالک کی کالز کا جواب بھی نہیں دے رہےیہ واضح نہیں ہے کہ کھلاڑی کون ہے۔ تاہم، توقع ہے کہ وہ پاکستان کے معروف بلے باز ہوں گے۔ بابر اعظم، رضوان، صائم ایوب اور فخر زمان جیسے کھلاڑی اس پاکستانی اسکواڈ کا حصہ تھے اور اس بات کے امکانات ہیں کہ وحید ان میں سے کسی ایک کا حوالہ دے رہے ہوں۔
اگر دعوے درست ہیں تو یہ پاکستان کرکٹ کی ساکھ کے لیے اچھی علامت نہیں ہے جو کہ حالیہ دنوں میں پہلے ہی کافی نقصان اٹھا چکی ہے۔