پاکستانی ویمنز بھپر گئیں،جنوبی افریقا ویمنز کو ہراکر سیریز برابر کردی
| | | | |

پاکستانی ویمنز بھپر گئیں،جنوبی افریقا ویمنز کو ہراکر سیریز برابر کردی

پاکستان بمقابلہ ساؤتھ افریقہ ویمن سریز۔ پاکستان نے دوسرا میچ 13 رنز سے جیت لیا، سریز 1-1 سے برابر،فیصلہ کن ٹاکرا 20 ستمبر جمعہ کو ہوگا۔

پاکستانی ویمنز بھپر گئیں،جنوبی افریقا ویمنز کو ہراکر سیریز برابر کردی۔ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں جاری ویمنز ٹی 20 سریز کے دوسرے میچ میں جنوبی افریقہ کی ٹیم  182 رنزکے تعاقب میں 167 رنزبناسکی۔

پاکستان نےجنوبی افریقہ کو 13رنز سے شکست دےکرتین میچوں کی سیریز برابرکردی فیصلہ کن میچ 20 ستمبرجمعہ کی صبح کھیلاجائے گا ملتان سٹیڈیم میں کھیلی جانے والی سیریز کے دوسرے میچ کی خاص بات منیبہ علی اور عالیہ کی برق رفتار بلے بازی تھی جس کی بدولت میزبان ٹیم 182کابڑا ہدف دینے میں کامیاب ہوئی ٹاس ہارنے کے بعد کھلنے کی دعوت ملنے پر پاکستانی کھلاڑی گلفروزہ اورمنیبہ علی نے کھیل کاآغاز کیا

جنوبی  افریقہ کی ٹیم کا آغاز اچھا نہ تھا، 12 کے مجموعی سکور پر ٹیزمین برٹس 9 رنز بنا کر چھکا مارنے کی کوشش میں باؤنڈری پر سدرہ امین کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئی۔ ان کی وکٹ سعدیہ اقبال کے حصے میں آئی۔ کپتان لارا وولواڈٹ نے کریز پر آتے ہی پہلے سے موجود آنکے بوچ کے ساتھ ملکر تیز شاٹس کھیلیں اور سکور  آگے بڑھایا اور متعدد بار گیند کو باؤنڈری کے پار پہنچایا۔لارا وولوارڈت نے 24 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے 36 رنز سکور کیے، ان کی اننگ میں 5 چوکے 1 چھکا شامل تھا ، ان کو ناشرہ سندھو نے بولڈ کیا۔
تیسری  وکٹ  کی شراکت میں مہمان ٹیم نے 22 رنز جوڑے، آنکے بوچ 24 گیندوں پر 24 رنز بنا کر باؤنڈری پر ڈیانا بیگ کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئیں، ان کی اننگ میں 2 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔کلیرک 12 رنز بناکر ناشرہ سندھو کی گیند پر بولڈ ہوگئی، وہ صرف 12 رنز بنا سکی، جس میں 2 چوکوں کا ساتھ شامل تھا۔
پانچویں وکٹ کی جوڑی نے ٹیم کو وونگ ٹریک پر چڑھایا ، لوئس اور کولی ٹائرون نے برق رفتاری سے بیٹنگ کرتے ہوئے پاکستانی بائولرز کو تگنی کا ناچ نچاتے ہوئے گراؤنڈ کی چاروں طرف بہترین شاٹس کھیلی۔سننی لوئس نے برق رفتار ففٹی مکمل کی، ان اننگ میں 6 چوکے 1 چھکا شامل تھا۔ کولی ٹائرون نے برق رفتار 30 رنز بنائے۔یہ برق رفتاری ٹیم کے کام نہ آئی اور 20 اوورز کے اختتام پر اننگ 4 وکٹ پر 168 پر مکمل ہوئی۔پاکستان کی جانب سے سعدیہ اقبال، ناشرہ سندھو نے 2-2 وکٹیں حاصل کیں۔

اس سے قبل میزبان ٹیم کی جانب سے اننگ کا آغاز جارحانہ انداز میں کیا گیا اور ابتدا سے ہی مہمان ٹیم کے بولرز کی جم کر دھلائی کی ۔مہمان ٹیم کی جانب سے کولی ٹائرون نے بائولنگ کا آغاز کیا تو پہلی ہی بال امپائر نے ‘نو بال’ قرار دے دی، یوں منیبہ علی نے چوکا لگا کر ٹیم کےلئے رنز کا آغاز کیا، لیڈی ‘بابر اعظم’ گل فیروزہ نے بھی گزشتہ میچ کی خفت کا ازالہ چوکا لگا کر کیا۔ لیکن وہ زیادہ دیر وکٹ پر نہ ٹہر سکی اور 10 کے انفرادی سکور پر اونچی شارٹ کھیلنے کی کوشش میں شیکو کونے کی گیند پر ڈی کلرک کو اپنا کیچ تھما بیٹھیں، ان کی اننگ میں 2 چوکے شامل تھے۔

جنوبی افریقا ویمنز کے خلاف پاکستانی کپتان چہرے پر بال لگنے سے باہر

ون ڈاؤن پوزیشن پر کھیلنے آنے والی سدرہ آمین نے اوپنر منیبہ علی کے ساتھ ملکر ٹیم کے سکور کارڈ کو آگے بڑھایا۔ 74 کے مجموعی سکور پر منیبہ علی 34 گیندوں پر 45 سکور بنا کر ڈیرکسن کی گیند پر بولڈ ہوگئی، ان کی اننگ 6 چوکوں 2 چھکوں سے مزین تھی۔تیسری وکٹ کی شراکت میں 26 رنز بنے، سدرہ امین 25 گیندوں پر 28 رنز بنائے، ان کی اننگ میں 3 چوکے اور 1 چھکا شامل تھا۔کپتان فاطمہ ثناء اور ندا ڈار نے تیز رفتاری سے رنز بناتے ہوئے 60 رنز کی پارٹنرشپ جوڑی، ندا ڈار 21 گیندوں پر 29 رنز بنا کر ڈیکرسن کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئی، ان کی اننگ میں 4 چوکے شامل تھے۔

پاکستان بمقابلہ جنوبی افریقا ویمنز،دوسرے ٹی 20 میں میزبان ٹیم نے بڑا اسکور کردیا

فاطمہ ثناء نے طوفانی بیٹنگ کرتے ہوئے گراونڈ کے چاروں جانب خوبصورت شاٹس کھیلی، اور شائقین سے داد وصول کی، ان کی اننگ میں 3 چوکے 2 چھکے شامل تھے، انہوں نے 37 رنز بنائے، اور آؤٹ نہیں ہوئیں۔ ان کا ساتھ عالیہ ریاض نے دیا انہوں نے طوفانی 17 رنز 7 گیندوں کا سامنا کرتے ہوئے بنائے، ان کی اننگ میں 2 چوکے 1 چھکا شامل تھا۔ اسطرح مہمان ٹیم کو4 وکٹوں کے نقصان پر جیت کے لئے 182 رنز کا ٹارگٹ دیا۔ٹومی شکھینے نے 2،سوئنی لوئس اور انری ڈیرکسن نے 1-1 وکٹ حاصل کی۔منیبہ علی میچ کی بہترین کھلاڑی قرار پائیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *