| | | | | | |

پاکستان کا 15 رکنی ورلڈٹی 20 کپ اسکواڈ بھی لیک ہوگیا،بابر اعظم گہری سوچوں میں

لندن،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کا 15 رکنی ورلڈٹی 20 کپ اسکواڈ بھی لیک ہوگیا،بابر اعظم گہری سوچوں میں۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انگلینڈ کے خلاف ٹی 20 سیریز سے قبل پاکستانی کپتان بابر اعظم گہری سوچوں میں غرق ہیں۔ان کی ایک تصویر سوشل میڈیا پر ہے اور بابر اعظم بظاہر کہیں کھوئے ہیں۔

دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ کے آفیشل اعلان سے قبل ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کیلئے پاکستان کے 15 ممکنہ اسکواڈز پلیئرز کے نام سامنے آئے ہیں۔کمال یہ ہے کہ ملک میں دبئی لیکس ،تصویر لیک کی بحث پہلے کم تھی کہ اب پی سی بی اعلان سے قبل ہی ورلڈ ٹی 20 اسکواڈ بھی لیک ہوگیا ہے،لگتا ہے کہ ملکی معاملات لیک ہورہے ہیں۔

پاکستان کا ممکنہ ورلڈٹی 20 کپ 2024 اسکواڈ

بابر اعظم (کپتان)، فخر زمان، محمد رضوان، عثمان خان، اعظم خان، عماد وسیم، شاداب خان، صائم ایوب  افتخار احمد، ابرار احمد، شاہین شاہ آفریدی، محمد عامر، نسیم شاہ، عباس آفریدی اور حارث رئوف شامل ہیں۔3 پلیئرز ریزرو ہونگے۔سلمان علی آغا،حسن علی اور عرفان نیازی متبادل،اضافی پلیئرزکے طور پر ہونگے۔

ٹی 20 ورلڈکپ 2024 یکم جون سے امریکا اور ویسٹ انڈیز میں کھیلا جارہا ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *