کرک اگین رپورٹ
پاکستان کا12 ماہ کا مکمل شیڈول،ٹیسٹ،ون ڈے،ٹی 20،سہہ ملکی کپ،چیمپئنز ٹرافی،پی ایس ایل۔پاکستان کا ایف ٹی پی شیڈول یہ ہے کہ پاکستان کرکٹ ٹیم کا 2024-25 کا مکمل کرکٹ شیڈول جاری ہوگیا ہے۔پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل 10 )کی ونڈو متاثر ہوگئی ہے اور اب یہ مارچ اپریل کی جانب منتقل ہورہی ہے۔
مئی 2024 میں آئرلینڈ اور انگلینڈ میں ٹی 20 سیریز
جون میں ٹی 20 ورلڈکپ 2024
اگست سے ستمبر،بنگلہ دیش کا دورہ پاکستان
ستمبر سےاکتوبر،،انگلینڈ کا دورہ پاکستان
نومبر،پاکستان کا دورہ آسٹریلیا
دسمبر 24،جنوری 25،پاکستان کا دورہ جنوبی افریقا
جنوری،فروری 2025،پاکستان میں 3 ملکی کپ،نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقا
فروری 2025 ،چیمپئنز ٹرافی،پاکستان
مارچ،اپریل،پی ایس ایل 10،ممکنہ
آسٹریلیا اور جنوبی افریقہ کے دوروں سے قبل پاکستان ، بنگلہ دیش اور انگلینڈ کی بالترتیب دو اور تین ٹیسٹ میچوں کی میزبانی کرے گا اس کا مطلب ہے کہ وہ اگست 2024 سے جنوری 2025تک چھ ماہ کے عرصے میں سات ٹیسٹ، دس ون ڈے اور چھ ٹی ٹوئنٹی کھیلے گا۔
پاکستان کرکٹ ٹیم 19 نومبر کو آسٹریلیا سے واپسی کے بعد 2 دسمبر کو ڈربن کے لیے روانہ ہوگی ۔ آسٹریلیا میں پاکستان ٹیم کو 4 سے 18 نومبر تک تین ون ڈے اور تین ٹی ٹوئنٹی میچوں کی سیریز کھیلنا ہے۔ 8 جنوری کو اپنا افریقن ٹور مکمل کرنے کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم ہوم گراؤنڈ میں تین ملکی ون ڈے سیریز میں نیوزی لینڈ اور جنوبی افریقہ کا مقابلہ کرے گی جس کے بعد پاکستان میں آٹھ ٹیموں کی آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی 2025 ہوگی۔