| | | | | | | | | |

پاکستان کا ہوم سیزن،7ٹیسٹ،21 سال بعد 3 ملکی کپ،ملتان کو 2 ٹیسٹ کے ساتھ بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی

لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز

پاکستان کا ہوم سیزن،7ٹیسٹ،21 سال بعد 3 ملکی کپ،ملتان کو 2 ٹیسٹ کے ساتھ بڑے ایونٹ کی میزبانی مل گئی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی سی بی نے پاکستان مینز کرکٹ ٹیم کے ہوم انٹرنیشنل سیزن 2024-25 کی تفصیلات جاری کردیں۔پاکستان ہوم گراؤنڈ پر بنگلہ دیش ۔ انگلینڈ اور ویسٹ انڈیز کے خلاف سات ٹیسٹ میچز کھیلے گا۔

یہ ٹیسٹ میچز کراچی راولپنڈی اور ملتان میں کھیلے جائیں گے۔پاکستان 21 سال میں پہلی بار سہ فریقی ون ڈے سیریز بھی کھیلے گا۔ شریک ٹیمیں جنوبی افریقہ اور نیوزی لینڈ ہونگی۔
سہ فریقی ون ڈے سیریز کے تمام میچ ملتان میں کھیلے جائیں گے۔

پاکستان 19 فروری سے 9 مارچ تک آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بھی کرے گا۔

پاکستان کرکٹ ٹیم اس سال کے اواخر میں آسٹریلیا۔ زمبابوے اور جنوبی افریقہ کا دورہ کرے گی۔
2024-25کے ہوم انٹرنیشنل سیزن میں بارہ ٹیموں کی میزبانی پاکستانی قوم کی کرکٹ سے محبت اور پی سی بی کی پیشہ ورانہ صلاحیت کی عکاسی کرتی ہے۔

غیرملکی شائقین آئیں ، کرکٹ سے لطف اندوز ہوں اور خوبصورت پاکستان کی سیر سے بھی لطف اندوز ہوں۔ آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کی میزبانی بین الاقوامی کرکٹ میں پاکستان کی اہمیت کو اجاگر کرتی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *