ممبئی،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کے ہیڈ کوچ گیری کرسٹن نے آئی سی سی پر تنقید کردی۔پاکستان کا چارج آفیشلی ابھی انہوں نے نہیں لیا ہے لیکن انگلینڈ میں پاکستانی ٹیم کاکیمپ جوائن کرنے سے 48 گھنٹے قبل انہوں نے اہم بیان دے ڈالا،کہتے ہیں کہ ہر سال آئی سی سی کا ایونٹ یا کوئی ورلڈکپ ہونا اچھا امر نہیں ہے،یہ ٹائٹ شیڈول ہے۔کرکٹ کو جوبھی فارمیٹ ہو،اسے ایک طویل وقفہ 4 سال بعد کرنا چاہئے۔
گیری کرسٹن نے کہا ہے کہ ہر سال میگا ایونٹ کے انعقاد سے اس کی اہمیت اور افادیت کم ہوجاتی ہے اور اس میں فینزکی دلچسپی کم ہوتی ہے۔یہ مارکی ایونٹ ہوتا ہے،اس میں گیپ آنا چاہئے۔