کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کا اگلا غیر ملکی ٹیسٹ ہیڈ کوچ سیٹ،چونکادینے والا انکشاف،کرکٹ بریکنگ نیوز یہ ہے کہ نیوزی لینڈ کے کامیاب ہیڈ کوچ گیری سٹیڈ کا نیوزی لینڈ کیلئے سنہری کوچنگ دور تمام ہوا ہے۔اس ماہ کے آخر میں وہ سبکدوش ہونگے۔انہوں نے پہلے وائٹ بال کوچنگ چھوڑی تھی اور ٹیسٹ ٹیم کوچنگ جاری رکجھی تھی،اس میں وہ دلچسپی رکھتے ہیں لیکن نیوزی لینڈ کرکٹ بورڈ تینوں فارمیٹ میں ایک ہی کوچ رکھنا چاہتا ہے،اس لئے ان کا اب کیوی کیمپ سے جانا یقینی ہوگیا ہے۔
انہوں نے 2018 میں مائیک ہیسن سے کردار لینے کے بعد نیوزی لینڈ کی کرکٹ پر بہت بڑی چھاپ چھوڑی ہے۔ سٹیڈ نے نیوزی لینڈ کو 2019 میں ون ڈےI ورلڈ کپ کے فائنل تک پہنچایا جہاں وہ دل دہلا دینے والی باؤنڈری کی گنتی پر ہار گئے۔ بھارت کے خلاف 2021 کے ڈبلیو ٹی سی فائنل جیت 2000 کے آئی سی سی ناک آؤٹ (چیمپئنز ٹرافی) ٹائٹل کے بعد نیوزی لینڈ کا پہلا عالمی ٹائٹل تھا۔ وہ انچارج تھے جب نیوزی لینڈ نے 2021 کے ٹی 20ورلڈ کپ کے فائنل اور 2025 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل کے ساتھ ساتھ 2022 کے ٹی 20 ورلڈ کپ اور 2023 ون ڈےورلڈ کپ میں دو دیگر سیمی فائنل تک رسائی حاصل کی۔
گیری سٹیڈ کا اعلان
میں نے شاندار انجوائے کیا۔یہ سلسلہ جاری رکھوں گا اور ملک کے اند وملک سے باہر کوچنگ کے موقع تلاش کروں گا۔گیری سٹیڈ کے اس اعلان سے ایک چونکادینے والا شک پیدا ہورہا ہے۔
پاکستان ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ
ادھر پاکستان کرکٹ بورڈ کو اپنے اگلے ٹیسٹ سائیکل میں نئے ہیڈکوچ کی تلاش ہے اور اس کیلئے گیری سٹیڈ سے بڑا امیدوار ہو نہیں سکتا ہے۔پاکستان نے حال ہی میں مائیک ہیسن کو اپنی وائٹ بال ٹیم کا ہیڈ کوچ بنایا تھا اور ٹیسٹ ٹیم کی کوچنگ کی تلاش تھی۔ایسا لگتا ہے کہ پی سی بی اور گیری سٹیڈ میں رابطہ ہوچکا ہے اور اس کا اعلان مناسب وقت پر ہوگا۔پاکستان کی اگلی ٹیسٹ مصروفیات سال کے آخر میں جنوبی افریقا کے خلاف ہوم ٹیسٹ سیریز کی ہے۔