| | | | | | |

پاکستان کی اگلی سیریز،رضوان ڈراپ،بابر اور شاہین کا آرام کےنام پر انکار

لاہور،کرک اگین رپورٹ

پاکستان کی اگلی سیریز،رضوان ڈراپ،بابر اور شاہین کا آرام کےنام پر انکار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کی اگلی سیریز بنگلہ دیش کے خلاف ہوم سیریز ہے اور یہ سیریز بھی ٹیسٹ میچزکی ہے۔ایسے میں چونکہ کیمپ سے قبل  قریب ایک ماہ سے زائدکا وقت ہی بچا ہے،اس کیلئے ابھی سے مشاورت شروع ہوگئی ہے۔

بنگلہ دیش کے خلاف ٹیسٹ سیریز میں کون کھیلے گا،کون نہیں۔یہ اہم بات ہے۔بابر اعظم کرکٹ سے بریک کےخواہش مند ہیں۔شاہین آفریدی کو بھی آرام مل سکتا ہے۔محمدرضوان کو ڈراپ کرکے سرفراز احمد کو کھلایا جائے گا۔

بائولنگ میں نسیم شاہ کے ساتھ کئی نئے پلیئرز ہونگے۔بیٹنگ میں بھی 3 نئے نام فائنل ہونگے۔

ہیڈ کوچ جیسن گلیسپی اور ٹیسٹ کپتان شان مسعود میں بات چل رہی ہے لیکن سلیکٹرز کے حوالہ سے ابھی اندھیرا ہے،ان کےمستقبل پر بات ہونی ہے۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *