کنگسٹن،کرک اگین رپورٹ
پیٹ کمنز کی مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک،افغانستان اچھے آغاز کے بعد بھی نروس ہدف سیٹ کرگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کے گروپ1 کے سپر 8 میچ میں افغانستان نےآسٹریلیا کے خلاف پہلے 15 اوورز میں کوئی وکٹ نہیں کھوئی۔سنچری سے بڑی شراکت بنائی لیکن اس کے باوجود اس کی مڈل آرڈر فلاپ ہوگئی،جس کے باعث افغانستان ٹیم 20 اوورز میں6 وکٹوں پر 148 رنزبناسکی۔یوں آسٹریلیا کو اس نے جیت کیلئے 149 رنزکا ہدف دیا ہے۔
ٹی 20 ورلڈکپ 2024،سپر 8،ٹاس ہوتے ہی راشدخان نے آسٹریلین کیمپ پر بجلی گرادی،مچل سٹارک باہر
آسٹریلیا کے پیٹ کمنز نے اس ایونٹ میں مسلسل دوسری ہیٹ ٹرک کرلی،گزشتہ میچ میں انہوں نے بنگلہ دیش کے خلاف ہیٹ ٹرک کی تھی۔پیٹ کمنز نے گزشتہ میچ میں بھی 2 اوورز میں ہیٹ ٹرک کی تھی اور اس میچ میں بھی 2 اوورز میں ہیٹ ٹرک مکمل کی ہے۔وہ ایک ایونٹ میں ایسا کرنے والے پہلے کھلاڑی بن گئے ہیں۔ٹی 20 ورلڈکپ میں یہ مجموعی طور پر 8 ویں ہیٹ ٹرک تھی۔وہ مسلسل چوتھی بال پر مسلسل چوتھی وکٹ بھی لےسکتے تھے لیکن ڈویڈ وارنر نے کیچ ڈراپ کیا۔
افغانستان کی جانب سے رحمان اللہ گرباز نے49 بالز پر 60 اور ابرہیم زردان نے48 بالز پر 51 رنزبنائے۔دونوں نے15.5 اوورز میں 118 رنزکی اوپننگ شراکت بنائی۔باقی کوئی نہ کھیل سکا۔
پیٹ کمنز نے28 رنز دے کر 3 اور ایڈم زمپا نے بھی 28 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔
سلو،سپن پچ پر یہ ایک چیلنج اسکور ہے۔آسٹریلیا کیلئے بڑا چیلنج ہوگا۔