لاہور ،کرک اگین ڈاٹ کام
ایشیا کپ ،ورلڈ کپ،بھارت کیلئے پی سی بی کا پہلی بار بمبار جواب
پی سی بی کا بھارتی اور آئی سی سی کے مبینہ بیانیہ کا آفیشل رد عمل آگیا ہے۔پاکستان نے بھارت میں ورلڈ کپ میچز کھیلنے سے آفیشل طور پر انکار کردیا ہے۔آئی سی سی نے تصدیق تو نہیں کی لیکن پی سی بی نے پہلی بار کھلم کھلا بات کردی ہے۔بھارت ایشیا کپ کے لئے نہیں پاکستان نہیں آئے گا تو بھارت میں پاکستان بھی نہ جائے گا۔
پاکستان کرکٹ بورڈ کی عبوری انتظامی کمیٹی کے چیئرمین نجم سیٹھی نے تصدیق کی ہے کہ قومی ٹیم اپنے 2023 کے آئی سی سی مینز کرکٹ ورلڈ کپ کے میچز میزبان ملک بھارت کے بجائے کسی غیر جانبدار مقام پر کھیلے گی۔
یہ پہلا موقع تہے جب سیٹھی نے میڈیا کی موجودگی میں کھلے عام ہائبرڈ ماڈل کا ذکر کیا، جس نے اب تک کی محض قیاس آرائیوں کو پی سی بی کے سرکاری بیانیے میں بدل دیا ہے۔ اس ماہ کے شروع میں ایشین کرکٹ کونسل اور بورڈ آف کنٹرول فار کرکٹ ان انڈیا کے ساتھ بات چیت کے دوران، پی سی بی کی قیادت نے واضح کیا تھا کہ وہ ستمبر میں بھارت میں ہونے والے ورلڈ کپ میں اس ماڈل کی نقل کی توقع کرے گی۔