لاہور،کرک اگین رپورٹ۔پاکستان کے کرکٹرز کو 2024-25 بین الاقوامی کرکٹ سیزن کے لیے کنٹریکٹ دیا گیا ہے۔شاہین شاہ آفریدی کو ای کیٹگری سے نکال دیا گیا ہے۔بابر اعظم اور محمد رضوان اے کیٹگری میں شامل ہیں اور یہ 2 اس کیٹگری میں ہیں۔ساجد خان اور نعمان علی بھی اب لسٹ میں۔پانچ ابھرتے ہوئے کرکٹرز نے پہلی بار پی سی بی کے سینٹرل کنٹریکٹ کی پیشکش کی۔پی سی بی نے قومی ٹیم کے سنٹرل کنٹریکٹ کا اعلان کردیا،شاہین کی تنزلی،5 نئی انٹریز۔فخرزمان اور حسن علی کے نام کہیں نہیں ہیں۔
پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے 2024-25 کے بین الاقوامی سیزن کے لیے 25 مینز کرکٹرز کو 12 ماہ کے سینٹرل کنٹریکٹس دیے ہیں، جو یکم جولائی 2024 سے لاگو ہوں گے۔ کنٹریکٹ اس ڈھانچے کے تحت پیش کیے گئے ہیں جس پپی سی بی اور کھلاڑیوں کے درمیان گزشتہ سال اتفاق ہوا تھا۔
باصلاحیت اور ابھرتے ہوئے کرکٹرز کی حوصلہ افزائی کی حکمت عملی کے ایک حصے کے طور پر پہلی بار پانچ کھلاڑیوں خرم شہزاد، محمد عباس آفریدی، محمد علی، محمد عرفان خان اور عثمان خان کو ایمرجنگ پلیئرزٹائٹل کے تحت پیشکش کی گئی۔
اے کیٹگری میں بابراعظم اور محمد رضوان
بی کیٹگری میں شاہین آفریدی اور نسیم شاہ کے ساتھ ٹیسٹ کپتان شان مسعود ہیں۔سی کیٹگری میں عبداللہ شفیق،شاداب خان،ابرار احمد،ساجد خان،سلمان علی آغا،سعود شکیل،نعمان علی،حارث رئوف اور صائم ایوب ہیں۔
ڈی کیٹگری میں عامر جمال،محمد وسیم جونیئر،محمد ہریرہ،میر حمزہ،خرم شہزاد،محمد علی،عثمان خان،عرفان خان،حسیب اللہ خان،عباس آفریدی اورکامران غلام شامل ہیں۔