لاہور ،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی کنکشن کیمپ،کھچڑی دیکھ چکے،دیگ تیار،ذائقہ آنتوں تک پہنچے گا
پاکستان کرکٹ بورڈ نے آج ایک روزہ کنکشن کیمپ سجارکھا ہے۔
لاہور میں قومی کپتانوں ،کوچز،کھلاڑیوں اور بورڈ حکام شریک ہیں۔
سوال
مقصد کیا ہے
جواب
پاکستان کرکٹ بورڈ کے کنیکشن کیمپ کا مقامی ہوٹل میں آغاز۔کیمپ میں پاکستان کرکٹ بورڈ کے اعلی افسران کے علاوہ کھلاڑی اور کوچز شریک ہیں۔اس ایک روزہ سیشن کا بنیادی مقصد پاکستان کرکٹ کے مستقبل کے لیے ایک واضح اور متفقہ وژن قائم کرنا ہے۔
جواب کا نتیجہ۔
واضح اور متفقہ ویژن ۔یہ اس کنکشن کیمپ سے ملے گا۔ناممکن۔پھر بھی پی سی کی تفصیلی وضاحت کا انتظار کرتے ہیں۔
گزشتہ 2 سال میں پاکستان نے ہوم ٹیسٹ میچز میں جو پچز بنائی ہیں۔اس کا موازنہ ہم 2 سال کا نہیں کرتے۔فی الوقت حال کے 2 ٹیسٹ میچز پر ہی کرلیتے ہیں۔
ایک ٹیسٹ 18 ستمبر سے سری لنکا میں شروع ہوا۔ایک ٹیسٹ 19 ستمبر سے بھارت میں ۔چنائی ٹیسٹ میں میزبان بھارت نے بنگلہ دیش کو 280 رنز سے ہرایا ۔اس میں اسپنرز کی وکٹیں کتنی تھیں اور پیسرز کی کتنی۔دوسرا ٹیسٹ گالے میں سری لنکا نے نیوزی لینڈ سے 63 رنز سے جیتا ۔اسپنر میچ میں 9 وکٹیں لے گیا۔صرف ایک اسپنر باقی تفصیلات آپ جانتے ہیں یا دیکھ لیں۔
پاکستان کی کھچڑی گزشتہ ماہ بنگلہ دیش کے خلاف راولپنڈی کے 2 میچز کی پچز،دعووں اور انجام کی شکل میں سامنے ہے اور اگلی دیگ بھی تیار ہے جس کا ذائقہ پوری قوم اگلے ماہ انگلینڈ کی ٹیم کے ہاتھوں چکھ لے گی۔
مثال واضح ہے۔پہلے کنکشن کیمپ کا اختتامی اعلامیہ دیکھتے۔پھر اس مثال،اپنے حال اور انجام پر بات ہوگی۔