لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی سی بی سلیکشن کمیٹی تعداد کرکٹ الیون کے قریب،5 افراد سفارشی ہونگے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان کرکٹ سلیکشن کمیٹی کی نئی شکل کرکٹ ٹیم کے قریب برابر ہوگئی۔ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل 6 رکنی کمیٹی تھی تو اب 9 رکنی کمیٹی بن گئی ہے لیکن بڑھائے گئے 5 افراد براہ راست سلیکٹرز نہیں کہلائیں گے لیکن سلیکشن کیلئے کوئی نام تو دینا پڑے گا،اس کیلئے سفارشی سلیکٹرز کا عنوان درست رہے گا۔واقعہ یہی ہے۔
پی سی بی نے اس سے قبل 4 رکنی سلیکشن کمیٹی بنائی ہوئی تھی،اس میں محمد یوسف،اسد شفیق،کپتان اور ہیڈ کوچ تھے ۔یہ 4 رکنی کمیٹی ہوگئی۔
اب مزید 5 رکنی کمیٹی ایکس آفس کمیٹی کے نام سے ہوگی۔اس میں سابق اراکین اظہر محمود،بلال افضل،حسن چیمہ،ندیم خان اور عثمان واہلہ ہونگے۔
یہ 5 افراد کیا کریں گے۔یہ ڈومیسٹک کرکٹ سمیت سلیکشن کیلئے اہل افراد کی سلیکشن کیلئے اوپر دی گئی 4 رکنی کمیٹی کو سفارشات دیں گے لیکن یہ براہ راست سلیکشن میں شامل نہیں ہونگے۔اب جن کی سفارشات پر سلیکشن ہونی ہے ،ان کا ہونا نہ ہونا برابر تو نہیں ہوگا،اس لئے پی سی بی انہیں نان ووٹنگ کا درجہ دے رہا ہے لیکن دراصل یہ سفارش کرنے والے کہلائیں گے۔