لاہور،کرک اگین رپورٹ
پاکستان کرکٹ بورڈ اور آئی سی سی میں ہنگامہ خیز مذاکرات ختم ۔پی سی بی اعلامیہ تھوڑی دیر میں جاری کرے گا لیکن کرک اگین ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ پاکستان نے چیمپئنز ٹرافی 2025 کو بنیاد بناکر آئی سی سی سے سوال کیا ہے کہ بھارت کا یہ رویہ رہا تو اس میگا ایونٹ کا کیا ہوگا۔یوں بال آئی سی سی کورٹ میں ڈال دی ہے۔
آئی سی سی حکام نے بھارت کرکٹ بورڈ ودیگر فورمز پر بات کرنے کا وعدہ کیا ہے۔جب ک ایشیا کپ کے حوالہ سے معاملہ میں۔کردار ادا کرنے اور اے سی سی پر اسے حل کرنے کا زور دیا ہے۔
قذافی اسٹیڈیم سے موصولہ اطلاعات کے مطابق آئی سی سی ایونٹس کے معاملہ میں آئی سی سی نے پہلی بار ذمہ داری اٹھاکر کہا ہے کہ اگر بھارت کو پاکستان سے ورلڈ کپ 2023 میں شرکت کی تحریری یقین دہانی درکار ہوگی تو اسے بھی چیمپئنز ٹرافی 2025 میں شرکت کی یقین دہانی کروانی ہوگی۔
اب آئی سی سی اسے دیکھے گا۔یہ بھی کہا گیا ہے کہ ایشیا کپ کو پاکستان میں کروانے کی کوشش کی جائے گی۔
پاکستان نے آئی سی سی فنانس ماڈل پر جو اعتراض اٹھایا ہے۔اسے بھی دیکھا جائے گا ۔
آئی سی سی چیئرمین جارج بارکلے اور چیف ایگزیکٹو آج لاہور سے دبئی روانہ ہونگے۔