لاہور،پی سی بی میڈیا ریلیز
ایشیا کپ 2023،رکن ممالک کے پاکستان آنے کے حوالہ سے پی سی بی کا بڑا اعلان۔پاکستان کرکٹ بورڈ نے ایشیا کپ 2023 کی میزبانی کے حوالہ سے چلنے والی متضاد خبروں میں سے ایک کی تردید کی ہے اور تاثر دیا ہے کہ بھارتی میڈیا رکن ممالک کے پاکستان کے دورے کرنے کے حوالہ سے منفی خبریں جاری کررہا ہے۔
ویب سائٹ کرک انفو نے ایشیا کپ کے مقام کے بارے میں فیصلہ مارچ 2023 تک ملتوی کرنے کی سرخی کے تحت اپنی کہانی میں کہا ہے کہ اس کے علاوہ، خیال کیا جاتا ہے کہ اے سی سی کے تمام ممبران سے کہا گیا ہے کہ وہ اپنی اپنی حکومت کی پوزیشن حاصل کریں کہ آیا ان کی ٹیمیں پاکستان کا سفر کر سکتی ہیں۔
ایشیا کپ 2023،پاکستانی و بھارتی میڈیا میں متضاد دعوے،رکن ممالک سے کیالکھواکرلانے کو کہاگیا
پی سی بی واضح کرنا چاہتا ہے کہ اجلاس میں ایسے کوئی معاملات نہیں اٹھائے گئے اور نہ ہی کسی رکن نے پاکستان میں کھیلنے کے لیے حکومتی منظوری لینے کا کوئی ارادہ ظاہر کیا۔ سری لنکا نے حال ہی میں 2017 اور 2019 میں پاکستان کا دورہ کیا ہے جبکہ بنگلہ دیش نے 2020 میں پاکستان کا دورہ کیا ہے۔
2023-2027 فیوچر ٹورز پروگرام (FTP) میں، جس پر تمام آئی سی سی ممبران نے اتفاق اور اعلان کیا ہے، افغانستان بنگلہ دیش اور سری لنکا نے پاکستان کے اپنے دوروں کی تصدیق کر دی ہے۔