دبئی،کرک اگین رپورٹ
پرتھ ٹیسٹ،عامر جمال کی 6 وکٹیں،آسٹریلیا 487 رنزبناکر آئوٹ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ مچل مارش ہوم گرائونڈ میں سنچری نہ کرسکے۔پرتھ ٹیسٹ کے دوسرے روز لنچ کے فوری بعد وہ 90 کے انفرادی اسکور پرخرم شہزاد کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے ہیں۔اگلی وکٹ پیٹ کمنز کی گری،جب وہ عامر جمال کی بال پر سلپ میں کھڑے آغا سلمان کے ہاتھوں کیچ ہوگئے۔یہ ان کی ڈیبیو پر اننگ کی 5 ویں وکٹ تھی۔عامر جمال نے سجدہ شکر اداکیا اور ساتھی کھلاڑیوں نے کوب مبارکباد دی۔
پرتھ اسٹیڈیم میں پہلے روز کتنے فینز میچ دیکھنے آئے،تعداد جاری،بحث چھڑگئی
آئی سی سی ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ 3 کی یہ 3 میچزکی سیریز آسٹریلیا میں کھیلی جارہی ہے۔پہلا ٹیسٹ میچ پرتھ اسٹیڈیم میں ہے۔آج جمعہ کو دوسرے روز آسٹریلیا نے اچھا آغاز کیا،پاکستان کو لنچ تک 2 ہی وکٹیں ملیں ۔ایلکس کیری 34 اور مچل سٹارک 12 رنز بناکر عامر جمال کے ہاتھوں کلین بولڈ ہوگئے۔
کھانے کے وقفہ کے فوری بعد مچل مارش 90 رنز بناکرخرم شہزاد کے ہاتھوں بولڈ ہوئے اور پیٹ کمنز بھی گئے۔عامر جمال نے اپنے اگلے ہی اوور میںنیتھن لائن کو آئوٹ کردیا۔
یوں آسٹریلیا کی ٹیم113.2 اوورز میں 487 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔پاکستان کی جانب سے عامر جمال نے شاندار بائولنگ کی اور 20.2 میں 111 رنز دے کر 6 وکٹیں لیں۔خرم شہزاد کو 83 رنزکے عوض 2 وکٹ ملیں۔شاہین آفریدی نے 96 اور فہیم اشرف نے 93 رنزدے کر ایک ایک وکٹ لی۔
کھیل کے پہلے روز ڈیوڈ وارنر نے 164 رنزکی اننگ کھیلی تھی۔