دبئی،کرک اگین رپورٹ
پیٹ کمنز بھی پیچھے،مچل سٹارک پر نوٹ ابل پڑے،پاکستانی کرنسی میں ایک ارب قریب کا ریکارڈ معاہدہ۔آسٹریلیا کے تیز گیند باز مچل اسٹارک اور پیٹ کمنز آئی پی ایل انڈین پریمیئر لیگ کی نیلامی میں فروخت ہونے والے اب تک کے سب سے مہنگے کھلاڑی بن گئے ہیں، انہوں نے انگلینڈ کے آل راؤنڈر سیم کرن کا ریکارڈ توڑ دیا۔نئے ریکارڈز بن گئے ہیں۔
اسٹارک نے 2015 سے آئی پی ایل میں نہیں کھیلا ہے اور بائیں ہاتھ کے کوئیک کی میدان میں واپسی نے بولی میں جنگ شروع کردی جو کولکتہ نائٹ رائیڈرز کی جانب سے £2.34 ملین (24.75 کروڑ روپے) کی بے مثال بولی پر ختم ہوئی۔یہ پاکستانی کرنسی میں 85 کروڑ روپے یعنی ایک قرب کے قریب بنتے ہیں۔
پیٹ کمنز نے آئی پی ایل اکائونٹس پھاڑ دیئے،نیا ریکارڈ
کمنز کو اس سے قبل سن رائزرز حیدرآباد نے £2 ملین (20.5 کروڑ) سے کم میں اٹھایا تھا، دونوں فیسوں کے ساتھ گزشتہ سال پنجاب کنگز نے کرن کے لیے ادا کیے گئے £1.77 ملین کو پیچھے چھوڑا۔