دبئی،کرک اگین رپورٹ
ٹی 20 ورلڈکپ ،امریکا اور ویسٹ انڈیز میں پچز غیر معیاری قرار۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ انٹرنیشنل کرکٹ کونسل آئی سی سی نے امریکا میں ٹی 20 ورلڈکپ کے 2 میچز اور ویسٹ انڈیز میں ایک سیمی فائنل کی پچ کو غیر تسلی بخش قرار دیا ہے۔
نیویارک کے ناساؤ کاؤنٹی اسٹیڈیم میں پہلے دو میچوں کے ساتھ ساتھ تروبا میں برائن لارا اکیڈمی میں افغانستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان سیمی فائنل کے لیے پچز کو غیر تسلی بخش قرار دیا گیا ہے۔نیویارک سے زیادہ سیمی فائنل ہائی لائٹ ہوا جہاں افغانستان کی ٹیم 56 رنز پر ڈھیر ہوگئی۔ کچھ گیندیں زمین کے ساتھ لگ گئیں، جب کہ کچھ اسی جگہ سے اوپر اٹھیں۔ اس وقت، افغانستان کے ہیڈ کوچ جوناتھن ٹروٹ نے کہا تھا کہ یہ ایسی پچ نہیں ہے جس پر آپ سیمی فائنل کھیلنا چاہتے ہیں۔