میرپور،کرک اگین رپورٹ
ڈرامے پر ڈرامہ،بچوں کی طرح رن آئوٹ ضائع،42 رنزکے اندر دس وکٹیں گرگئیں۔زمبابوے بنگلہ دیش کے انٹرنیشنل ٹی 20 میچ میں ڈراموں پر ڈرامے ہوئے ہیں۔زمبابوے کے فیلڈرز نے رن آئوٹ پر ملنے والے پھر رن آئوٹ چانس کو ایسے ضائع کیا جو کہ کلب کرکٹ میں بھی نہیں ملتا۔
زمبابوے بائولر کا تھرو وکٹ پر نہ لگا،اوورتھرو پر رنز کی کوشش کی گئی تو تھرو وکٹ پر موجود 2 فیلڈرز میں سے ایک کے ہاتھ میں آیا،بیٹر میلوں دور تھا لیکن اس نے اچھل کر اسے پکڑا اور وکٹوں کو جاکر لگاتا تو بھی رن آئوٹ تھا لیکن اس نے وکٹ کے قریب رہ کر ڈرامائی تھرو کیا،بال وکٹوں کے قریب سے گزری۔رن آئوٹ نہ ہوا۔
اس کے باوجود بنگلہ دیش نے 101 رنز کا اوپننگ سٹینڈ لیا لیکن تمام 10 وکٹیں 42 رنزکے اندر دے دیں،بنگلہ دیش ٹیم ایک بال قبل 143 رنزپر باہر ہوئی۔واپسی کرنے والے شکیب الحسن ایک ہی کرسکے۔
جواب میںزمبابوے نے اب تک10 اوورز میں 4 وکٹ پر 58 رنزبنائے تھے۔