2023 آئی سی سی کرکٹ ورلڈ کپ
سیاسی مہم عروج پر،ٹیسٹ اور محدود اوورز کپتان نئے،بابر اعظم دورہ آسٹریلیا سے انکار کرسکتے
قومی کرکٹ اسکواڈ چنئی سے کولکتہ پہنچ گیاپاکستان کرکٹ ٹیم آج آرام کرے گئی۔میچ سے قبل پاکستان ٹیم 30 اکتوبر کو ٹریننگ سیشنز میں حصہ لے گی
پاکستان کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کے خلاف میچ 31 اکتوبر کو ایڈن گارڈن کولکتہ میں کھیلے گی۔
ادھر پاکستان کرکٹ حلقوں میں بابر اعظم کی کپتانی کو لے کر بحث طویل ہورہی ہے۔ٹیسٹ کیلئے سرفراز احمد اور محدود اوورز فارمیٹ کے لئے شان مسعود کو کپتان بنانے کی باتیں ہیں۔
پی سی بی کا یہ پرانا پلان ہے لیکن اس پر عمل درآمد آسان بھی نہیں ہے۔
چیئرمین پی سی بی ذکا اشرف کی اپنی سیٹ کو بھی خطرہ ہے۔اسی طرح پاکستان کی اگلی ٹیسٹ سیریز آسٹریلیا میں ہے اور یہ مشکل ترین سیریز گلے پڑ سکتی ہے۔
ورلڈ کپ کے دوران بابر اعظم کی کپتانی کو لے کر سیاسی مہم افسوسناک ہے ۔
کرک اگین کے مطابق بابر اعظم ناخوش ہیں اور اگر پی سی بی کا یہی رقیہ رہا تو وہ دورہ آسٹریلیا سے خود کو الگ کرسکتے ہیں۔انہیں آرام اور وقفہ ان کے معالجین دے سکتے ہیں۔