ممبئی،کرک اگین رپورٹ
پریٹی زنٹا عدالت پہنچ گئیں،ڈرامائی صورتحال۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پریٹی زنٹا عدالت پہنچ گئی ہیں۔آئی پی ایل 2025 سے قبل پنجاب کنگز مالکان میں جھگڑے ہوگئے ہیں۔4 مالکان میں سے ایک پریٹی زنٹا پروموٹر کے خلاف حکم امتناعی کیلئے بھارتی عدالت میں ہیں۔
مشہور بالی ووڈ اداکارہ پریتی زنٹا پنجاب کنگز فرنچائز میں 23 فیصد شیئر ہولڈنگ رکھتی ہیں نے ڈرامائی انداز میں چندی گڑھ ہائی کورٹ میں اپیل دائر کی ہے۔ وہ شریک مالک موہت برمن کو اپنے حصص کا کچھ حصہ دوسری پارٹی کو فروخت کرنے سے روکنے کی کوشش میں ہیں۔
برمن نے اگر چہ حصص فروخت کرنے کی تردید کی ہے لیکن ان کے پاس زیادہ حصص ہیں،وہ نامعلوم، فرد کو فروخت کا ارادہ رکھتے ہیں۔پریٹی زنٹا کے مطابق آئی پی ایل میں حصص فروخت کرنےسے قبل ساتھی شراکت داروں کو پیشکش کرنا ضروری ہوتا ہے۔
عدالت میں سماعت 20 اگست کو ہوگی۔