لیڈز،کرک اگین رپورٹ:چیمپئنز ٹرافی کی تیاریاں،انگلینڈ تباہ حال،آسٹریلیا سے مسلسل دوسری شکست لیکن عبرتناک۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ چیمپئنز ٹرافی کی تیاری کے دعوے کے ساتھ کھیلی جانے والی ایک روزہ ون ڈے سیریز مین انگلینڈ کو ہوم میدانوں میں مسلسل دوسری شکست۔آسٹریلیا لیڈز میں 68 رنزکی جیت کے ساتھ 5 میچزکی سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل کرلی ہے۔
ہفتہ کی شام لیڈز میں میزبان ٹیم کی حالت یہ تھی کہ وہ 271 رنزکا ہدف حاصل نہ کرسکی اور اس سے بھی بڑی بات یہ تھی کہ پہلے میچ میں 311 اسکور کر کے بھی میچ ہارگیا تھا۔یہ عبرتناک پروگرام کی کہانی ہے،ورلڈکپ 2023 سے ناکامی کی داستان طویل ہوگئی ہے۔
ٹریوس ہیڈ سے انگلش کھلاڑی سرٹکراتے رہ گئے لیکن آسٹریلیا ہنستے کھیلتے کامیاب
آج انگلینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے فیلڈنگ کا اچھا فیصلہ کیا۔مہمان ٹیم کو44.4 اوورز میں 270 پر آئوٹ کردیا۔ایلکس کیری 74 اور کپتان مچل مارش 60 رنزبنانے میں کامیاب ہوئے۔پہلے میچ کے سنچری میکر ٹریوس ہیڈ29 کرکے پویلین لوٹے۔آسٹریلیا کے بریڈن کراس کو سب سے زیادہ 3 وکٹیں ملیں لیکن 270 کے ٹوٹل میں سے وہ 75 رنز کھاگئے۔
جواب میں انگلش ٹیم کا آغاز ہی تباہ کن تھا۔65 کے قلیل اسکور تک اس کی آدھی ٹیم باہر تھی۔کپتان ہیری بروک4،ول جیکس صڈفر فل سالٹ 12،لیام لونگسٹن صفر اوربین ڈٖکٹ 32 کے ساتھ ایک دوسرے کی شکلیں دیکھنے میں لگے تھے۔ایسے مٰن جیمی سمتھ نے 49 رنزبناکر مڈل آرڈر سے کچھ جواب دیا لیکن ان کے ساتھ ساتھ دیگر بریڈن کراس26 اور عادل رشید 27 سے آگے نہ بڑھے اور پوری ٹیم 40.2 اوورز میں صرف 202 رنزبناکر پویلین میں تھی۔آسٹریلیا کے مچل سٹارک نے سب سے زیادہ 3 وکٹوں کیلئے 50 رنز دیئے۔