راولپنڈی 26 اپریل، 2024:پی سی بی میڈیا ریلیز
پریذیڈنٹ کپ ون ڈے ٹورنامنٹ میں جمعہ کے روز واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی۔
ایبٹ آباد میں پی ٹی وی اور کے آر ایل کے درمیان میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا۔
شعیب اختر اسٹیڈیم راولپنڈی میں واپڈا نے غنی گلاس کو 7 وکٹوں سے ہرادیا۔غنی گلاس کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 39.3 اوورز میں 200 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ حسین طلعت نے گیارہ چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 82 رنز بنائے۔ آصف آفریدی اور محمد فائق نے تین تین وکٹیں حاصل کیں۔
واپڈا نے 42 ویں اوور میں مطلوبہ اسکور تین وکٹوں کے نقصان پر پورا کرلیا۔ محمد فائق نے 9 چوکوں کی مدد سے77 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔ احمد شہزاد نے گیارہ چوکوں کی مدد سے 71 رنز اسکور کیے۔
ایبٹ آباد اسٹیڈیم میں کے آر ایل اور پی ٹی وی کا میچ بارش کی وجہ سے مکمل نہ ہوسکا اور اسے ختم کردینا پڑا۔
پی ٹی وی کی ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 49.1 اوورز میں 221 رنز بناکر آؤٹ ہوگئی۔ تیمور خان نے سات چوکوں اور دو چھکوں کی مدد سے 84 رنز اسکور کیے۔ کاشف علی نے 52 رنز دے کر 3 وکٹیں حاصل کیں۔
جواب میں کے آر ایل نے چار اوورز میں ایک وکٹ پر18 رنز بنائے تھے کہ بارش کی وجہ سے کھیل روک دینا پڑا۔
آج کے تیسرے میچ میں ہائر ایجوکیشن اور اسٹیٹ بینک کی ٹیمیں راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں مدمقابل ہیں۔
مختصر اسکور:
غنی گلاس 200 رنز ( 39.3 اوورز ) حسین طلعت 82۔ آصف آفریدی 34 / 3 وکٹ۔ محمد فائق 52 / 3وکٹ۔
واپڈا 201 رنز 3 کھلاڑی آؤٹ۔ ( 41.3 اوورز ) ۔محمد فائق 77 ناٹ آؤٹ احمد شہزاد 71 ۔نعمان علی 24 / 2 وکٹ
نتیجہ ۔ واپڈا نے 7 وکٹوں سے جیتا۔
پی ٹی وی 221 رنز ( 49.1 اوورز ) ۔تیمور خان 84۔ کاشف علی 52 / 3 وکٹ ۔
کے آر ایل 18 رنز ایک کھلاڑی آؤٹ ( 4 اوورز )۔
نتیجہ ۔ بارش کی وجہ سے میچ ختم کردیا گیا۔
اتوار کا شیڈول
ایس این جی پی ایل بمقابلہ اسٹیٹ بینک، شعیب اختر اسٹیڈیم۔
غنی گلاس بمقابلہ پی ٹی وی، راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم۔
کے آر ایل بمقابلہ ہائر ایجوکیشن، ایبٹ آباد اسٹیڈیم۔