لاہور،کرک اگین رپورٹ
قذافی اسٹیڈیم میں بابر اعظم پر استعفے کا دبائو،مکی آرتھر رپورٹ کپتان کے حق میں آگئی۔پاکستان کرکٹ بورڈ قذافی اسٹیڈیم لاہور میں اس وقت موجودہ کپتان بابر اعظم پر استعفے کا دبائو ڈال رہا ہے۔ذرائع کے مطابق بابر اعظم پوچھ رہے ہیں کہ کس لئے۔محض ناکامی پر یا کوئی جرم ہوا ہے تو وہ بتائیں۔پاکستان ٹیم ڈائریکٹر مکی آرتھر جو اچانک ایک روز قبل بلائے گئے ہیں،وہ میٹنگ میں موجود ہیں۔ذرائع کے مطابق ان کی رپورٹ میں کپتان بابر اعظم کی کوئی ضد ،من مانی یا کوئی ایسی بات نہیں ہے جو ان کے لئے پکڑ کا سبب ہو۔
ذرائع کے مطابق اگربابر اعظم نے سٹینڈ لے لیا تو پھر موجودہ پی سی بی چیئرمین ذکا اشرف قانون کے مطابق انہیں برطرف نہیں کرسکتے،اس لئےکہ ان کے پاس اس کا مینڈٹ نہیں ہے۔جب تک پی سی بی چیئرمین کے انتخابات نہیں ہونگے،اس وقت تک وہ کوئی تقرری یا تنزلی نہیں کرسکتے ہیں۔
چند لمحات بعد بلی تھیلے سے باہر آنے والیہے۔پی سی بی نے شان مسعود کو ٹیسٹ اور شاہین آفریدی کو محدود اوورز ٹی 20 کپتان بنانے کی تیاری کی ہے لیکن فیصلہ بابر اعظم کے ہاتھوں میں ہے۔
بابر اعظم دورہ آسٹریلیا سے آرام کی غرض سے باہر بھی ہوسکتے ہیں۔