| | | | | | |

پروٹیز ہوش و حواس میں،انگلش پلیئرز چوکرزبن گئے،جیتا ہوا میچ ہارگئے،سنسنی خیز نتیجہ

سینٹ لوشیا،کرک اگین رپورٹ

پروٹیز ہوش و حواس میں،انگلش پلیئرز چوکرزبن گئے،جیتا ہوا میچ ہارگئے،سنسنی خیز نتیجہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ آئی سی سی مینز ٹی20 ٹوئنٹی ورلڈکپ 2024 سپر 8 میں  انگلینڈ پر پروٹیز کا اثر ہوگیا۔18 بالز پر 25 رنزکی دوری پر تھے کہ 7 رنز سے ہارگئے اور چوک کرتے خود چوکرز ہوگئے۔سپر 8 میں جنوبی افریقا کی یہ مسلسل  دوسری جیت ہے اور وہ تاحال ناقابل شکست ہے۔انگلینڈ کو اپ سیٹ شکست ہوگئی ہے۔

سینٹ لوشیا میں کھیلے گئے میچ میں بظاہر 164 رنزکے آسان ہدف کے تعاقب میں اس کی 4 وکٹیں61 رنز پر پویلین لوٹ گئی تھیں اور آدھے سے زیادہ اوورز ہوگئے تھے۔نتیجہ میں  مطلوبہ رن ریٹ 13 سے اوپر چلا گیا۔آخری 5 اوورز میں 59 رنز درکار تھے۔یہاں سے ہیری بروک اور لیام لونگسٹن نے لاٹھی چارج کیا۔ربادا جیسے پیسر کے اوور میں 18 رنز نکالے۔پھر ہر اوور میں چوکے چھکے لگتے گئے اور 18 بالز پر 25 رنز رہ گئے۔فل سالٹ 11 اور جوس بٹلر17 ان کے بعد جونی بیرسٹو 16 اورمعین علی 9 کرسکے۔

پاکستان کرکٹ سے جڑی مزید اہم خبریں،بابر اعظم وہ نہیں کرنے لگے،جنوبی افریقا انگلینڈ کو بڑا ہدف نہ دے سکا

ربادا نے 18 ویں اوور میں واپسی کی اور مسلسل دوسری فل ٹاس کرکے لیام لونگسٹن کی17 بالز پر 33 رنزکی برق رفتار اننگ تمام کردی۔یوں 78 رنز کی 5 ویں وکٹ کی شراکت بھی تمام ہوئی۔جنوبی افریقا کو مبہم سی امیدیں تھیں۔12 بالز پر اب 21 رنز باقی تھے۔مارکو جانسن نے 19 واں اوور اچھا کیا۔پہلی 5 بالز پر 5 رنزدیئے۔ان کے اوور میں صرف 7 رنز پڑے۔اب  انگلینڈ کو 6 بالز پر 14 رنزکی ضرورت تھی ۔اینرچ نورتج نے یہاں کمال کردیا۔ففٹی کرنے والے ہیری بروک37 بالز پر 53 رنزبناکر آئوٹ ہوئے،ان کا ناقابل یقین کیچ ایڈن مارکرم نے الٹا دوڑکر پکڑا۔وہ 37 بالز پر 53 کرگئے۔انگلینڈ 3 بالز پر 9 رنزکی دوری پر تھا۔سام کرن کو یوین تھا۔میچ سخت تھا۔اگلی بال پر کوئی رن نہ بنا۔پھر دم نہ رہا۔انگلینڈ6 وکٹ پر 156 رنز بناسکا۔جنوبی افریقا 7 رنز سے جیت گیا۔نورتج نے4 اوورز میں 35 رنز دے کر ایک وکٹ لی۔ربادا اور مہاراج نے 2،2 آئوٹ کئے۔

اس سے قبل انگلینڈ نے ٹاس جیتا۔جنوبی افریقا کو پہلے کھلایا،جس نے دس اوورز سے بھی کم میں 86 رنزکا اوپننگ سٹینڈ لیا لیکن اس کے بعد انگلش بائولرز نے واپسی کی اور پروٹیز کو6 وکٹ پر 163 اسکور تک محدود کردیا۔ڈی کاک نے38 بالز پر 65 اورڈیوڈ ملر نے28 بالز پر 43 کی اننگز کھیلیں۔جوفرا آرچر جنہوں نے پہلے اوور میں 19 رنز دیئے تھے۔آخری 3 اوورز میں صرف 21 رنز دے کر 3 وکٹیں لے گئے۔

اگلی سٹوری،گروپ 2 سے سیمی فائنل  کس کا،چند منٹ بعد

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *