| | | | | | |

پروٹیز ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی اٹھاتے اٹھاتے پھر چوکرزبن گئے،بھارت17 برس بعد پھر چیمپئن بن گیا

بارباڈوس،کرک اگین رپورٹ

پروٹیز ٹی 20 ورلڈکپ ٹرافی اٹھاتے اٹھاتے پھر چوکرزبن گئے،بھارت17 برس بعد پھر چیمپئن بن گیا۔آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ 2024 کا فائنل بھارت قریب ہارکر آخری 18 بالز پر جیت گیا۔جنوبی افریقا نے جیتا ہوا فائنل ہاردیا۔پروٹیز پھر چوکرز نکلے۔جنوبی افریقا  سے مرجھائے بھارتی پلیئرز کے ہوتے ہوئے بھی 30 بالز پر 30 رنز نہ بن سکے۔آخری اوور میں سست ترین بلے بازی نے ہسٹری کا پہلا ٹائٹل بھی چھین لیا۔پروٹیز 18 ویں ورلڈکپ کا فائنل پہلی بار کھیل رہے تھے کہ ہارگئے۔بھارت نے دوسری بار اور17 برس بعد ٹی 20 ورلڈکپ جیتا ہے۔11 برس بعد کسی آئی سی سی ایونٹ کی ٹرافی اٹھائی ہے۔بھارت نے جنوبی افریقا کو سنسنی خیز مقابلہ کے بعد 7 رنز سے ہرادیا۔

جنوبی افریقا نے 177 رنزکا تعاقب شروع کیا تو اس کی 2 وکٹیں 12 پر گرگئیں۔ریزا ہینڈرکس 4 اورکپتان ایڈن مارکرم بھی 4 کرسکے لیکن کوئنٹن ڈی کاک نے 39 رنزبناکر فائٹ کی۔ٹرسٹن سٹوبس نے بھی 21 بالز پر 31 رنزکئے۔ ہنرک کلاسین نے آتے ہی بھارتی بائولنگ لائن اپ کی دھجیاں اڑادیں،بھارتی کیمپ اور سپورٹرز کو  اندھیرے میں ڈال دیا۔اب 30 بالز پر صرف 30 رنز رہ گئے تھے کہ  پھر 24 بالز پر 27 باقی تھے کہ کلاسین  کی 27 بالز پر 52 رنز کی اننگ کا خاتمہ کرکے بھارت نے واپسی کی،یہ قیمتی وکٹ پانڈیا نے لی۔ ڈیو ملر موجود تھے لیکن ان کی موجودگی میں جسپریت بمراہ وغیرہ نے کلاسیکل بالز کیں۔کہاں 24 بالز پر 27 رنز تھے اورکہاں اب 6 بالز پر16 رنز تھے۔پہلی بال پر ڈیوڈ ملر کا کیچ  یادیو نے ناقابل یقین انداز میں پکڑ کران کی 21 رنزکیا ننگ کا خاتمہ کردیا۔انہوں نے پہلے کیچ پکڑا،بال فضا میں اچھالی،بائونڈری سے باہر گئے،واپس چھلانگ لگا کر کیچ پکڑا۔

ٹی 20 ورلڈکپ فائنل،ویرات کوہلی کا ایسا منفرد ریکارڈ جو پہلے کبھی نہ بنا

پروٹیز 7 رنز سے ہارگئے۔ارشدیپ،بمراہ نے 2،2 اور ہاردک پانڈیا نے 3 وکٹیں لیں۔

بھارت نےا س سے قبل جنوبی افریقا کے خلاف آئی سی سی مینز ٹی 20 ورلڈکپ فائنل کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا۔پروٹیز پیسرز نے روہت شرما9،رشی پنت صفر اورسوریا کمار یادیو کو 3 پر باہر کردیا۔34 پر 3 وکٹیں لے کر سنسنی پھیلادی۔بھارت کو پورے ایونٹ میں نہ چلنے والے ویرات کوہلی نے اکسر پٹیل کے ساتھ مل کر صورتحال کنٹرول کی اور اسکور 106 تک لے گئے ،یہاں اکسر پٹیل 31 بالز پر شاندار 47 رنزبناکر رن آئوٹ ہوئے۔اس کے بعد ویرات کوہلی نے ہاف سنچری مکمل کی اور وہ 59 بالز پر 76 کرگئے۔2 چھکے اور 6 چوکے لگائے۔شومین ڈوبے نے بھی تیز 27 رنزبنائے۔بھارت نے بیس اوورز میں 7 وکٹ پر 176 رنزبنائے۔کیشو مہاراج اور اینرچ نورتج نے 2،2 وکٹیں لیں۔

Similar Posts

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *