راولپنڈی۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،وفاق کوئٹہ کے سامنے سرنگوں،اسلام آباد متعدد منفی ریکارڈز بھی بنواگیا۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پاکستان سپر لیگ ایکس جنگ کے سائے میں جاری ہے۔ راولپنڈی میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے وفاقی دارالحکومت کی ٹیم اسلام آباد یونائیٹڈ کو چاروں شانے چت کر دیا۔ وفاق کی ٹیم اپنے ہوم گراؤنڈ میں باہر سے آئی کمک کے سامنے ڈھیر ہو گئی اور ایسی ڈھیر ہوئی کہ متعدد ریکارڈز بنوا گئی۔263 رنز بنوانے کے بعد 154 پر کہانی تمام۔109 رنزکی شکست۔
اسلام اباد یونائٹڈ کے کپتان شاداب خان انجری کی وجہ سے میچ میں نہیں تھے لیکن ان کے کپتان سلمان علی آغا نے ٹاس جیتا اور پہلے فیلڈنگ کا فیصلہ کیا جو تباہ کن ثابت ہوا ۔
کوئٹہ نے وہ کیا جو گزشتہ 10 سال میں کبھی نہیں ہوا تھا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کی تاریخ میں سب سے بڑا سکور سیٹ کیا۔
تین وکٹ پر 263 رنز 20 اوورز میں اب تک کا پی ایس ایل کی 10 سالہ تاریخ کا سب سے بڑا سکور ہے۔ اس سے قبل 2023 میں ملتان نے کوئٹہ کے خلاف 262 رنز بنا کر یہ ریکارڈ قائم کیا تھا۔ کوئٹہ کی اننگز کی خاص بات سمجھیں کہ پہلی وکٹ فن ایلن کی 24 کے سکور پر گری جو پانچ رنز بنا سکے اور دوسری وکٹ 60 کے سکور پر گری جب سعود شکیل 23 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے اور وہ کپتانی کر رہے تھے. اس کے بعد کیا ہوا ,اس کے بعد یہ ہوا کہ ریلی روسو اور حسن نواز سیٹ ہو گئے. دونوں نے تیسری وکٹ پر سکور 194 تک کھینچ دیا ,جس کا مطلب 134 رنز کی شراکت داری قائم کی قریب 10 اوورز میں. یہاں ریلی روسو آؤٹ ہوئے۔ انہوں نے 46 بالز پر 104 رنز بنائے ۔چھ چھکے اور 14 چوکے لگائے۔ حسن نواز ایک ایسے کھلاڑی تھے جو 100 رنز پر ناٹ آؤٹ رہے۔ انہوں نے 45 گیندیں کھیلیں ۔9 چھکے اور 4 چوکے لگائے، تو کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے 263 رنز تین وکٹ پر کیے۔
اسلام اباد کےحماد وسیم کو 42 رنز کے عوض ایک وکٹ ملی ۔نسیم شاہ کو 55 رنز کے عوض ایک وکٹ ملی اور باقی سارے بولرز مار ہی کھاتے رہے ،جیسے ہولڈر جواب تک کے کامیاب ترین بولر تھے۔ چار اوورز میں 52 رنز دے گئے۔کوئی وکٹ نہ لے سکے ۔
جواب میں اسلام اباد یونائٹڈ کی اننگز کا اغاز ایسے ہی تھا جیسے کوئی جنگ کے بعد جس کے حالات خراب ہوتے ہیں۔ وفاقی دارالحکومت کی ٹیم کی لائن لگ گئی۔ پہلے ہی اوور میں محمد عامر نے دو وکٹیں اوپر تلے گرائیں ،جب کیل میئر صفر پر گئے۔ محمد عامر کے ہاتھوں صاحبزادہ فرحان آسان سا کیچ دے گئے۔ اس کے بعد وکٹیں گرنے کا سلسلہ نہ رکا۔ 19 کے سکور پر سلمان علی آغا آؤٹ ہوئے جو کہ کپتانی کر رہے تھے۔ انہیں بھی محمد عامر نے چلتا کیا۔ ان کا کیچ محمد وسیم نے پکڑا ۔6 رنز بنائے۔ محمد وسیم نے کمال کی۔ آج متعدد کیچز کئے۔ ایک خوبصورت کیچ دیکھنے والا تھا۔ اسلام آباد یونائٹڈ کی چوتھی وکٹ 33 کے سکور پر گری ،جب محمد شہزاد شکار بنے اور وہ آؤٹ ہوئے محمد وسیم کی بال پر ۔چیپ مین کو کیچ دے گئے۔ انہوں نے 24 رنز بنائے اور اگلی پانچویں وکٹ 43 کے مجموعے پر محمد نواز کی گری۔ چھٹی وکٹ حیدر علی کی گری اور 58 رنز پر ساتویں وکٹ گری اور 68 کے سکور پر 8 ویں وکٹ بھی گری۔ یہ سب 9 اوور میں ہوا تھا۔ اعظم خان 6 کر سکے ۔حیدر علی چھ، جیسن ہولڈر تین رنز کر سکے۔
عماد وسیم اور بین ڈاشوئس نے ہزیمت کو کم کیا اور 9 ویں وکٹ پر 55 رنز کی شراکت بنادی۔یہاں ڈار شوئس31 رنزبناکر سعود شکیل کا نشانہ بنے۔9 ویں وکٹ 123 پر گری۔یہی نہیں عماد وسیم نے مزاحمت جاری رکھی اور ہاف سنچری مکمل کی اور یہی نہیں ساتھ میں پی ایس ایل ہسٹری کی تاریخ میں سب تک کی سب سے بڑی 120 رنز کی شکست کے ریکارڈ ٹوٹنے سے بھی اپنی ٹیم کو پچالیا۔یونائیٹڈ ٹیم 19.3 اوورز میں 154 رنزبناکر آئوٹ ہوئی۔یوں کوئٹہ نے یہ میچ 109 رنز سے جیت لیا۔
محمد عامر نے2 اوورز میں 6رنز دے کر3 وکٹیں لیں۔ابرار احمد نے 4 اوورز میں 17 رنز دے کر 2 آئوٹ کئے۔محمد وسیم کو بھی 2 وکٹیں ملیں۔