لاہور ،کرک اگین رپورٹ
پاکستان سپر لیگ 2025 کہہ لیں۔ پی ایس ایل 10 کہہ لیں۔ پی ایس ایل ایکس کہہ لیں۔ فیصلہ کن مرحلہ آگیا۔ فیصلہ کن میچ کا ٹاس ہو گیا ہے۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور لاہور قلندرز کے درمیان اہم معرکہ شروع ہونے جا رہا ہے جو جیتا وہ اس سال کا سکندر ہوگا۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نےلاہور میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کافیصلہ کیا ہے۔ قلندرز کو آخری لمحات میں سکندر رضا نے جوائن کر لیا جو زمبابوے کی جانب سے انگلینڈ میں ٹرینٹ برج مقام پر ٹیسٹ میچ کھیلنے گئے تھے۔ زمبابوے کی ٹیم تیسرے دن میچ ہاری اور سکندر رضا نے 24 گھنٹے کے اندر فلائٹ پکڑی اور پاکستان پہنچ گئے۔یہ ان کی بہترین کمٹمنٹ ہے ۔