عمران عثمانی۔پی ایس ایل 10 پوائنٹس ٹیبل،ممکنہ منظرنامہ،ایک میچ کا فیصلہ 3 ٹیموں کو ہلاسکتا۔پشاور زلمی کی جیت نے صورتحال دلچسپ بنادی ہے۔کرک اگین قارئین کیلئے ممکنہ منظرنامہ پیش خدمت ہے۔
پی ایس ایل باقی میچز
اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔7 مئی۔۔۔۔۔۔۔کراچی کنگز بمقابلہ پشاور زلمی،8 مئی۔۔لاہور قلندرز بمقابلہ پشاور زلمی،9 مئی۔۔۔اسلام آباد بمقابلہ کراچی کنگز،10 مئی،یہاں تک کے تمام میچز راولپنڈی۔لیگ کا آخری میچ ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز۔11 مئی،ملتان
پی ایس ایل پوائنٹس ٹیبل
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 8 میچز 11 پوائنٹس
اسلام آباد یونائٹڈ8 میچز 10 پوائنٹس
کراچی کنگز 8 میچز 10 پوائنٹس
لاہور قلندرز 9 میچز 9 پوائنٹس
پشاور زلمی8 میچز8 پوائنٹس
اب پہلا میچ اسلام آباد یونائٹڈ اور کوئیٹہ گلیڈی ایٹرز کا ہے جو بھی جیتا 100 فیصد پی ایس ایل پلے آف میں ہوگا ۔کویٹہ گلیڈی ایٹرز جیتا توصورتحال مزید دلچسپ ہو جائے گی۔ اسلام اباد یونائٹڈ جیتا تو اسلام آباد یونائٹڈ کے ساتھ ساتھ کوئٹہ گلیڈی کے امکانات بھی رہیں گے ۔اسلام آباد جیتا تو 12 پوائنس،ورنہ کوئٹہ کے 13 اور اسلام آباد کے 10 ہی ہونگے۔
اگلے روز کراچی کنگز اور پشاور زلمی کا میچ ہے ۔پشاور زلمی جیتی تو 10 پوائنٹس ہونگے۔کراچی کے بھی 10 رہیں گے۔اگر کراچی جیتا تو 12 کے ساتھ پلے آف کنفرم اور پشاور چانس پر ہوگا۔ اس سے اگلے روز پشاور کا جو لاہور قلندرز سے میچ ہوگا وہ اگر تو پشاور کراچی سے جیت چکا ہوا تو لاہور سے آگے ہوگا لیکن لاہور جیت کر 11 پر چلا جائے گا۔پشاور زلمی کے لیے یوں اہم ہوگا کہ اسے بہرحال کسی اور ٹیم کے خطرے سے بچنا ہوگا۔
اگر پشاور زلمی کی ٹیم کراچی کنگز سے ہار گئی تو صورتحال مزید دلچسپ ہو جائے گی کراچی کا ٹکٹ بھی کنفرم ہو جائے گا۔ لاہور قلندرز اور پشاور زلمی کا میچ ایک قسم کا سیمی فائنل بن جائے گا۔اب اسلام آباد اور کراچی کنگز کا میچ ہوگا۔آپ سوچیں کہ اگر دونوں اپنے پہلے میچز ہارگئے تو کیا پوزیشن ہوگی۔ہارنے کے بعد دونوں کے 10 اور 10 پوائنٹس ہونگے،یہ میچ بھی سیمی فائنل ہوگا ورنہ ایک پہلے جیتا ہوا ہو تو دوسرے کیلئے اہم ہوگا۔پھر کوئٹہ کیلئے ملتان میں اتوار کا اگلا میچ اہمیت کا حامل ہوگا۔
لاہور قلندرز ہارا تو باقی ٹیموں کے میچز پوزیشن کیلئے ہونگے کیونکہ اس کی مہم 9 پر ختم ہوجائے گی اور زلمی 10 پر ہوگا،باقی ٹیمیں پہلے ہی اوپر ہیں۔اسلام آباد کو یوں خطرہ ہوگا کہ وہ دونوں میچز ہارے۔لاہور قلندرز پشاور سے جیتے ،اس سے قبل پشاور زلمی کراچی کنگز کو ہرائے،نیٹ رن ریٹ بہتر رہے تو اسلام آباد کیلئے خطرہ ہوگا۔کراچی کنگز پشاور سے ہارے،کراچی کنگز اسلام آباد سے بھی ہارے تو اس کے 10 پوائنٹس ہونگے۔زلمی لاہور سے ہارجائے تو یہاں کراچی اور پشاور کا پیچ پڑے گا۔لاہور ایک مییچ ہار کر سب کیلئے مدد کرسکتا ہے،ایک میچ جیت کر سب کو مصیبت میں ڈال سکتا ہے۔