لاہور۔کرک اگین رپورٹپی ایس ایل 10،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کا ناقابل یقین وار،کنگز قذافی سٹیڈیم کی پچ پر گرپڑے،ناقابل یقین نتیجہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ
ایچ بی ایل پی ایس ایل10 میں کراچی کنگز کی طاقت بھی غیرموثر ہونے لگی۔دوسرے مرحلے کا پہلا میچ اور مجموعی طور پر تیسرا میچ ہارگئی۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی یہ 4 میچز میں دوسری فتح ہے۔قذافی سٹیڈیم لاہور میں کیوی بیٹر مارک چپمین ک شمولیت بھی گلیڈی ایٹرز کو بڑا فائدہ نہ دے سکی لیکن اس کے باوجود اس کے بائولرز نے آخری 30 منٹ میں ہارا ہوا میچ جیت لیا،کراچی کنگز جیتا ہوا میچ ہارگئے۔گلیڈی ایٹرز کی5 رنز سے سنسنی خیز جیت ہوئی ہے۔
ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 کے پہلے مرحلے میں 18 اپریل کو کراچی کنگز نے کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کو 56 رنز سے شکست دی تھی۔18 اپریل کو نیشنل بنک سٹیڈیم کراچی میں کھیلے گئے میچ میں گلیڈی ایٹرز کراچی کنگز کے 175 رنزکے جواب میں صرف 119 رنزپر ڈھیر ہوئی تھی۔یوں رواں سیزن میں اسنے کراچی سے بدلہ چکادیا
ڈیوڈ وارنر نے ٹاس جیت کر سعود شکیل کو پہلے بلے بازی کا کہا،گلیڈی ایٹرز کیلئے اننگ کا دوسرا اوورطوفانی ثابت ہوا،جب حسن علی نے اوپر تلےکپتان سعود شکیل کو 6 اور فن ایلن کو صفر پر چلتا کردیا۔ریلی روسو بھی 10 رنزبناکر گئے تو سکور 3 وکٹ پر 20 تھا۔مارک چپ مین کی 4 کے انفرادی سکور پر وکٹ کا مطلب تھا کہ گلیڈی ایٹرز 44 پر 4 ہوگیا تھا۔کوشل مینڈس نے کوشش کی لیکن وہ بھی36 رنزبناسکے۔69 پر آدھی ٹیم آئوٹ تھی،یہاں سے حسن نواز اور فہیم اشرف نے اسکور 128 تک پہچادیا لیکن یہ اننگ کا 17 واں اوور تھا۔مزید 30 سے 40 اسکور کی توقع جائز تھی کہ ایسے میں حسن نواز 35 پر کیا آئوٹ ہوئے کہ آخری 5 وکٹیں سکور میں صرف 14 رنزکے اضافہ سے گرگئیں۔43 رنزکی اننگ کھیلنے والے فہیم اشرف 139 کے اسکور پر پویلین لوٹے تو یہ 9 واں نقصان تھا۔نتیجہ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز ٹیم 3 بالز قبل 19.3 اوورز میں 142 رنزبناکر آئوٹ ہوگئی۔حسن علی نے 3.3 اوورز میں 33 رنزدے کر 3 وکٹیں لیں۔میر حمزہ اور عباس آفریدی نے 2،2 کھلاڑیوں کو شکار کیا۔
جوابی اننگ میں کراچی کنگز کو اپنے کپتان ڈیوڈ وارنر کا نقصان اس وقت اٹھانا پڑا،جب وہ 4 رن بناکرمحمد عامر کا شکار بنے۔ٹم سیفرٹ اور جیمز ونس نے کوئی پریشر نہ لیا اور تیزی سے 9 ویں اوور تک سکور77 تک لے گئے۔اب دیر ہوچکی تھی،گلیڈی ایٹرزکیلئے یہاں سعود شکیل نے جیمز ونس کو 30 کے انفرادی سکور پر رخصت کیا۔16 رنزکے اضافہ کے ساتھٹم سیفرٹ47 رنزبناکرمحمد وسیم کی گیند پر روسو کے ہاتھوں کیچ ہوئے۔خرم شہزاد اورابرار احمد نے اس وقت سنسنی پھیلادی،جب اننگ14 اور 15 ویں اوور میں پہلے خرم نے شان مسعود کو 9 پر اور پھر ابرار احمد نے خوشدل شاہ کو صفر پر واپس بھیج کر سنسنی پھیلادی۔یہاں محمد نبی کا کیچ وسیم نے لیا لیکن ریویو میں بچ گئے،زیادہ فائدہ نہ ہوا،کیونکہ اگلے اوور میں محمد عامر نے نبی کو4 پر رخصت کیا۔عابس آفریدی صفر اور عمیر یوسف 11 پر پویلین لوٹے تو نقشہ ہی بدل گیا،کراچی کنگز کی 8 وکٹیں115 پر باہر تھیں۔اب اسے 2 اوورز میں 26 رنزبنانے تھے۔تمام امیدیں حسن علی سے تھیں۔حسن علی نے محمد عامر کو5 ویں بال پر چھکا لگا کر سنسنی پھیلادی۔اب آخری اوورمیں 17 رنز درکار تھے۔حسن علی نے پوری کوشش کی لیکن وہ سکور کو 8 وکٹ پر 137 رنز تک لے جاسکے،یوں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے ناقابک یقین 5 رنزکی جیت نام کی۔کنگز کے 8 کھلاڑی آئوٹ ہوئے تھے۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی جانب سےمحمد عامر نے 26،خرم شہزاد نے 31 اور محمد وسیم نے 22 رنز دے کر 2،2 وکٹیں لیں۔ابرار اور سعود نے ایک ایک وکٹ لی۔