پی ایس ایل 10 میں راولپنڈی میں بارش کے بعد پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا میچ 13 اوورز فی اننگ تک کردیا گیا۔
راولپنڈی میں بارش رک گئی ہے۔ کورز ہٹا دیے گئے ہیں۔ گراؤنڈ اسٹافتیزی کے ساتھ میدان کو صاف کرنے کی کوشش کر رہا ہے ۔امپائرز کی انسپیکشن کا ٹائم پاکستانی وقت کے مطابق رات نو بج کر 20 منٹ ہے اور اگر وہ گراؤنڈ اس وقت کلیئر ہوا تو اس کے چند منٹ کے بعد ٹاس ہوگا اور پھر میچ کا آغاز ہوگا۔ ابھی فی الحال کہنا کچھ قبل از وقت ہے۔ پی ایس ایل 10 میں پشاور زلمی اور لاہور قلندرز کا ڈو آر ڈائی میچ ہے۔ میچ کا ضائع ہو جانا پشاور زلمی کے لیے نقصان کا سبب ہوگا۔