ملتان کرکٹ سٹیڈیم سے کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 10،ملتان پہنچتے ہی سلطانز کی اونچی پرواز،پہلی جیت،قلندرز ہارگئے۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل 10 میں اپنے شہر آتے ہی ملتان حقیقی سلطانز بن گئے۔لاہور قلندرز کو آئوٹ کلاس کرکے رواں لیگ کی پہلی جیت حاصل کی۔یہ ملتان سٹیڈیم میں آخری کھیلے گئے ملتان سلطانز کے 14 میچز میں 12 ویں فتح بھی ہے۔ہوم گرائونڈ اور ہوم کرائوڈ کا فائدہ آکسیجن کی طرح محسوس ہوا ہے۔لاہور قلندرز کو ایونٹ میں دوسری شکست ہوئی ہے۔ملتان سلطانز نے 33 رنز سے میدان مارا ہے۔
ملتان انٹرنیشنل کرکٹ سٹیڈیم میں کھیلے گئے پی ایس ایل ایکس کے 12 ویں،ملتان اولاہور کے چوتھے میچ میں ایک موقع پر فینز کے جم غفیر نے سماں باندھ دیا۔چاروں جانب سے ہوتے شور،سیٹیوں کی آواز اور باجوں کی للکار نے ملتان سلطانز میں ہوا بھردی۔
تین میچوں میں شکست کاسامنا کرانے کے بعد جیت کا سفر شروع کیا اورپی ایس ایل سیزن 10 کے 12ویں میچ میں اپنے روایتی حریف کو33رنز سے ہرادیا ۔قبل ازیں ملتان سلطانز نے ٹاس جیت کرپہلے کھیلتےہوئے لاہور قلندرز کو جیت کےلئے 229 کا ہدف دیا۔ سلطانز نے ہوم گراونڈ میں ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا اور شاندار بیٹنگ کرتے ہوئے پانچویں اوور میں مجموعہ ففٹی تک پہنچا دیا۔سلطانز کے اوپنرز نے 89 رنز کا اوپننگ سٹینڈ دیا، یاسر خان نے 28 گیندوں کا سامنا کیا اور 3 چھکوں 5 چوکوں کی مدد سے اپنی نصف سنچری مکمل کی، کپتان محمد رضوان 17 گیندوں پر 32 سکور بنا سکے اور آصف افریدی کی گیند پر بولڈ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں ایک چھکا اور 4 چوکے شامل تھےدوسری وکٹ کی شراکت میں 70 سکور بنے، عثمان خان 39 رنز بنا کر ریشاد حسین کی گیند پر آصف آفریدی کے ہاتھوں کیچ آؤٹ ہوگئے، ان کی اننگ میں 5 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا۔تیسری اور چوتھی وکٹ بالترتیب 163 اور 179 پر گری، یاسر خان 87 اور آشٹون ٹرنر نے 15 سکور بنائے۔ یہ یاسر خان کی پی ایس ایل میں دوسری نصف سنچری تھی، جس میں 6-6 چوکے اور چھکے شامل تھے۔میچل بریسویل 9 رنز کے مہمان ثابت ہوئے،کامران غلام اور افتخار احمد نے آخری اوورز میں تیز بیٹنگ کی اور ٹیم کا مجموعہ 228 تک لے گئے۔افتخار احمد نے برق رفتاری سے 18 گیندوں پر 3-چوکوں اور3 چھکوں کی مدد سے 40 رنز بنائے ،جبکہ کامران غلام نے 3 رنز بنائے اور آؤٹ نہیں ہوئے۔
لاہور قلندرز کے ریشا د حسین دو ، شاہین ، سکندر اور آصف کو ایک ایک وکٹ ملی۔حارث رئوف کو 3 اوورز میں 54 رنزکی مار پڑی۔
قلندرز کی ٹیم نے برق رفتاری سے کھیل کا آغاز کیا۔ فخرزماں کے چھکے چوکوں نےسنسنی پھیلادی مگر 38کے مجموعی سکور پر محمد نعیم 11رنز بنا کر آوٹ ہوگئ،ےجس کے بعد فخرزماں کا ایک بڑا اونچا کیچ مڈ وکٹ پر لٹل نےلیکر ان کو پویلین کا راستہ دکھایا،انہوں نے 32رنزبنائے۔ ان کے بعد ٹیم سنبھل نہ سکی،عبداللہ شفیق 18ڈیرل میچل 19رنز بناسکے۔ ان کے بعد بلنگ نے کھیل کوسنبھالنے کی کوشش کی۔ وہ چار چھکوں اور دو چوکوں کی مدد سے 43 رنزبنا کر آؤٹ ہوگئے۔ شاہین آفریدی ایک رنزبناسکے،آصف آفریدی چار رنزبناکرکیچ آؤٹ ہوئے ،سکیندر رضا نے 50رنز بنائے اور آوٹ نہیں ہوئے ان کی اننگز میں تین چکھے شامل تھے۔ عبیدشاہ نے تین، بریسول ،اسامہ میر نے دو دو جبکہ لٹل نے ایک کھلاڑی کو آوٹ کیا۔