پی ایس ایل 10 کے شیڈول میں ردو بدل ۔ملتان میں سخت گرمی ہے اور ملتان کے 2 میچز سہہ پہر کے شیڈول تھے۔ان کو تاریخوں سمیت بدل دیا گیا ہے۔
اب یہ میچز دن کی بجائے رات میں ہونگے۔ملتان سلطانز اور کراچی کنگز کا یکم مئی کو دن میں ہونے والا میچ 6 مئی کو ملتان اسٹیڈیم میں ہی کھیلا جائے گا. 10 مئی کو ملتان اسٹیڈیم میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی اٹرز کے درمیان دن والا میچ نہیں ہوگا۔اب یہ میچ 11 مئی کو ملتان اسٹیڈیم میں رات کو کھیلا جائے گا۔
ذرائع نے دعویٰ کیا ہے کہ براڈ کاسٹرز نے شیڈول تبدیلی کی درخواست کی ہے لیکن بنیادی وجہ گرمی اور فینز کی عدم موجودگی کا خوف ہے۔