پی ایس ایل 11 میں سب سے بڑا میچ آج ہو رہا ہے ۔شائقین کے لیے اس لیے اہم ہے کہ بابراعظم اور محمد رضوان آمنے سامنے ہیں۔ بابر اعظم پشاور زلمی کی قیادت کریں گے ،جبکہ محمد رضوان نئی ٹیم راولپنڈی پنڈیز اس کی کپتانی کر رہے ہیں۔ قذافی سٹیڈیم لاہور میں دن کے پہلے میچ کا ٹاس رضوان نے جیتا ہے اور پنڈیز نے پہلے بیٹنگ کا اعلان کیا ہے ۔
اہم بات یہ ہے کہ نسیم شاہ ابھی میچ کھیل رہے ہیں۔ انہیں کل ہی شو کاز نوٹس جاری ہوا ہے اور دوسری بات یہ ہے کہ جب راجہ نے ٹاس کے موقع پر باری باری رضوان اور بابر سے پوچھا کہ آپ کس نمبر پہ بیٹنگ کریں گے۔ دونوں نے جواب دیا ہم اوپننگ کریں گے۔ کسی کو کوئی مسئلہ ہے تو ہو۔ اس طرح انہوں نے عالمی سطح پر اور پاکستان سطح پر اپنے مخالفین کو سخت جواب دیا ہے۔
Related Posts
Add A Comment
