لاہور۔کرک اگین رپورٹ۔پی ایس ایل 2026 فارمیٹ تبدیل،سپر 8 مرحلہ متعارف۔پی ایس ایل 11 سے لیگ کا فارمیٹ یکسر تبدیل ہوگیا ہے۔سپر8 مرحلہ آگیا ہے،جہاں جاندار میچز ہونگے۔
پاکستان سپرلیگ 2026 میں 8 ٹیمیں شریک ہونگی۔پہلے مرحلے میں ہر ٹیم دوسری ٹیم کے خلاف ایک ایک میچ کھیلے گی۔یوں کل ملا کر 28 میچز ہونگے۔
دوسرے مرحلہ سپر 8 میں تمام 8 ٹیمیں داخل ہونگی۔پہلے مرحلہ کی پوائنٹس پوزیشن پر 4۔4 ٹیموں کے 2 گروپس بناکر میچز ہونگے۔ہر ٹیم دوسری ٹیم سے ایک ایک میچ اپنے گروپ میں کھیلے گی۔گویا ہرٹیم کو 3 میچز ملیں گے۔یہاں کل ملا کر 12 میچز ہونگے۔اس کے بعد ہر گروپ سے 2 ،2 ٹیمیں پلے آف کیلئے جائیں گی۔وہ پہلے کی طرح پلے آف میچز ہونگے اور پھر فائنل ہوگا۔
پی ایس ایل 2026 کا آغاز 26 مارچ سے ہوگا اور فائنل 3 مئی کو کھیلا جائے گا۔