عمران عثمانی
پی ایس ایل 8،تمام 6 ٹیمیں فائنل 4 ریس میں اب بھی شریک،ممکنہ آپشنز۔پاکستان سپر لیگ 2023 میں کون سی 4 ٹیمیں سپر 4 میں جاسکتی ہیں۔ایک ایسے وقت میں کہ جب لاہور قلندرز نے ٹکٹ کٹوالی ہو۔گلیڈی ایٹر ہاف درجن میچز کے بعد بھی ایک جیتی ہو۔کنگز 8 میچزکھیل کر بھی بھنور میں،سلطانز آدھے سفر تک راج کرتی نیچے ہورہی ہو اور یونائیٹڈ و زلمی دھیرے دھیرے کٹ لگارہی ہوں تو کیا ممکنہ صورتحال ہوسکتی ہے۔
اتوار 5 مارچ کی صبح تک تو پوائنٹس ٹیبل کو دیکھیں تو لگتا ہے کہ 5 ویں نمبر پر موجود کراچی کنگز 8 میچزکے بعد 4 اور چھٹے نمبر کوئٹہ گلیڈی ایٹرز 6 میچزکے بعد 2 پوائنٹس لئے باہر کے سفر پرگامزن ہیں۔باقی 4 ٹیمیں آسانی کےساتھ سپر فور میں داکل ہوجائیں گی۔ظاہری تصویر یوں دھاکودے سکتی ہے کہ کرکٹ بائی چانس اور پھر ٹی 20 کرکٹ تو عین بائی چانس ہی ہے،اس لئے یہاں ہم دیکھتے ہیں کہ ٹاپ 4 میں رہنے والی ٹیمیں باہر ہوسکتی ہیں؟آخری نمبرزکی 2 ٹیمیں یا ایک ٹیم سپر فور میں آسکتی ہے یا نہیں۔سب سے پہلے پوائنٹس ٹیبل دیکھتے ہیں۔
پی ایس ایل 8 میں آج اہم میچ،ایک ممکنہ نتیجہ بہت کچھ بدل سکتا
لاہور قلندرز7 میچز میں 12 پوائنٹس لئے سپر 4 کی کنفرم ٹیم ہوچکی۔اب 3 سپاٹ باقی ہیں۔5 ٹیمیں موجود ہیں۔ملتان سلطانز کے 7 اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے6میچزمیں 8،8 پوائنٹس ہیں۔گویا یہاں اسلام آبادکو ایک میچ کی سبقت ہے۔پشاور زلمی کے 6 میچزمیں 6،کراچی کنگز کے 8 میچزمیں 4 اور کوئٹہ کے 6میچزمیں 2 پوائنٹس ہیں۔یہاں تک کی صورتحال ذہن میں رکھنے کے بعد باقی ماندہ میچزکا شیڈول دیکھیں۔
5 مارچ ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
6 مارچ ۔ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ کراچی کنگز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
7 مارچ ۔ پشاور زلمی بمقابلہ لاہور قلندرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم؛ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ ملتان سلطانز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
8 مارچ۔ پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
9 مارچ۔ اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ لاہور قلندرز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
10 مارچ ۔ پشاور زلمی بمقابلہ ملتان سلطانز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
11 مارچ ۔کوئٹہ گلیڈی ایٹرز بمقابلہ ملتان سلطانز، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم
12 مارچ – اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ پشاور زلمی، پنڈی کرکٹ اسٹیڈیم؛ لاہور قلندرز بمقابلہ کراچی کنگز، قذافی اسٹیڈیم
کوئٹہ کے باقی میچز میں مقابل ٹیمیں اسلام آباد،پشاورزلمی،کراچی کنگز اور ملتان سلطانز
کراچی کے باقی میچزکی مقابل ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،لاہور قلندرز
ملتان سلطانز کے باقی میچزکی مقابل ٹیمیں اسلام آباد یونائیٹڈ،پشاور زلمی،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز
اسلام آباد یونائیٹڈ کے باقی میچزکی مقابل ٹیمیں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،ملتان سلطانز،لاہور قلندرز،پشاور زلمی
پشاور زلمی کی مقابل ٹیمیں لاہور قلندرز،کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،ملتان سلطانز،اسلام آباد یونائیٹڈ
اب آپ نے پوائنٹس ٹیبل،شیڈول،ٹیموں کے باقی میچز،ان کے مقابل ٹیموں کو دیکھ لیاتو اب ممکنہ نتائج نکالتے ہیں۔
کوئٹہ گلیڈی ایٹرز اور کراچی کنگز کے چانسز
گلیڈی ایٹرز اپنے تمام میچز میں اسلام آباد،پشاور،کراچی اور ملتان کو شکست دے تو اس کے ٹوٹل پوائنٹس 10 ہوسکتے ہیں۔اس صورت میں کراچی لاہور قلندرزکو ہرادے تو اس کا سفر 10میچزمیں 6 پوائنٹس کے ساتھ تمام،کہانی ختم ہوگی۔گلیڈی ایٹرز اگر 3 میچزجیتے اور کراچی سے ہارے تو اس کنڈیشن میں کراچی اور کوئٹہ کے زیادہ سے زیادہ 8 پوائنٹس ہونگے،دونوں کا سفر 8 پوائنٹس پر تمام ہوجائے گا۔
ملتان سلطانز کے امکانات
اوپر دی گئی فرض کردہ پکچرمیں سلطانز ٹیم کو ہم نے کوئٹہ سے ہاری ہوئی ٹیم فرض کیا ہے،اب اس کے باقی میچز مین وہ اسلام آباد اور پشاور زلمی کے مقابل ہونگے۔دونوں میچزمیں ناکامی کا مطلب کہانی 8 پوائنٹس پر تمام ہوگی۔یوں کوئٹہ،کراچی اور ملتان کے 8،8 پوائنٹس رہ جائیں گے۔سلطانز کو اگر اسلام آباد اور پشاور کے خلاف جیت ملی تو اس کے 12 پوائنٹس ہونگے لیکن پھر ہاری ہوئی ٹیمیں کہاں ہونگی یا ایک ٹیم ہارے ایک ٹیم جیتے تو کیا ہوگا،یہ ان کے چیپٹر میں دیکھتے ہیں۔
اسلام آباد کے چانسز
کوئٹہ سے شکست فرض کرلی گئی۔ملتان ،لاہور،پشاور کو شکست دے تو بحث کیسی۔ساروں سے ہی ہارے تو کہانی ختم۔آدھی فتوحات اور آدھی شکست کا مطلب ریس میں شمولیت پکی۔
پشاور زلمی کےامکانات
اس کے 6 میچزمیں 6 پوائنٹس ہیں۔کوئٹہ سے شکست فرض کی گئی ہے۔لاہور سے بھی شکست طے کرلیں۔اب ملتان اوراسلام آباد بچتے ہیں۔دونوں میچزجیتنے ہونگے،اس کا مطلب ہوگا کہ پھر یہ ٹیم 10 پوائنٹس پر رکے۔3 ناکامیوں کا مطلب ہوگا کہ یہ ٹیم کراچی اور کوئٹہ کے برابر ہوگی۔اس طرح 3 ٹیمیں 8،8 پوائنٹس پر آسکتی ہیں۔2 ٹیمیں بھی آسکتی ہیں۔
ملتان سلطانز اگر3 میں سے 2 میچز جیتے تو 12 پوائنٹس ہونگے،تینوں جیتے تو 14 پوائنٹس ہونگے۔کوئٹہ سے ہارے،اسلام آباد سے جیتے اورپشاور سے ہارے تو 10 پر منزل تمام ہوگی۔اسلام آباد کوئٹہ سے ہارے،ملتان سے ہارے اورلاہور سے بھی ہارے،پشاور سے جیتے تو اس کے بھی 10 پوائنٹس ہونگے۔پشاور زلمی اسلام آباد سے ہارے،ملتان سے جیتے اورلاہور سے جیتے،کوئٹہ سے ہارے تو 10 پر کہانی تمام ہوگی۔
کہانی جاری ہے۔ایک ٹیم اچھی ٹیم سے جیت کر اگلی ٹیم سے ہارکر صورتحال مزید دلچسپ بناسکتی ہے۔گلیڈی ایٹرز تمام میچزجیتے۔اسلام آباد ،پشاور اور زلمی کو جھٹکے لگیں،قلندرز سب کو ہرائے تو سرفراز کا راستہ بھی نکل سکتا ہے۔