کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 8،کنگز اور سلطانز پھر آج مقابل،ملتان کیلئے نیا خطرہ،کراچی کیلئے آخری موقع۔پی ایس ایل 8 میں آج اتوار کو کھیلے جانے والے 2 میچزمیں سے پہلا میچ نیشنل بنک ایرینا کراچی میں ہوگا۔اتفاق سے یہ ایونٹ کا دوسرا ڈے میچ ہوگا اور دوسرے اتفاق میں یہ بات بھی ہے کہ ملتان سلطانز کو دوسرا میچ دن میں کھیلنے کو ملے گا۔کراچی میں یہ مقابلہ دوپہر 2 بجے شروع ہوگا۔کراچی کنگز،ان 3 ٹیموں میں سے ایک ہے جس کے 5 میچز مکمل ہوگئے ہیں۔آدھا سفر تمام ہوچکا۔ناکامی میں وہ کوئٹہ گیلڈی ایٹرز کے برابر ہے۔دونوں نے ایک ایک فتح حاصل کی۔4 میں ناکامی میں یکساں ہیں۔تیسری ٹیم ملتان سلطانز ہے،جس کے 5 میچز مکمل ہیں لیکن وہ 4 فتوحات کے ساتھ پہلے نمبر پر ہیں۔
اب جب یہ بات آپ نے جان لی کی کہ کراچی کنگز کے پاس اب واپسی کے چاسز محدود ہیں۔ایک اور شکست کا مطلب ہوگا کہ 6 میچزمیں 5 میں ناکامی ہوگی۔اس کے بعد فائنل 4 میں انٹری مشکل ترین ہوگی۔باقی راہ جانے والے تمام 4 میچزمیں فتح مشکل ہوگی،اگر ہوبھی گئی تو زیادہ سے زیادہ 10 پوائنٹس ہونگے۔دوسری ٹیموں کے نتائج سے مشروط ہونگے۔
کراچی کنگز نے رواں ایونٹ کے پہلے رائونڈ کا میچ بدھ کو ملتان ہی میں کھیلا تھا،جب کنگز ٹیم سنسنی خیز مقابلہ کے بعد جیت کے قریب آکر صرف 5 رنز سے ہارگئی تھی۔یوں سلطانز کو برتری حاصل ہے۔
ایک بات سلطانز کیلئے نئی ہوگی۔اپنے گھر ملتان سے باہر کراچی میں یہ اس کا پہلا میچ ہوگا۔پچ،کنڈیشن اور ماحول رضوان الیون کیلئے نیا ہوگا،اس کا فائدہ کراچی کنگز ٹیم اٹھاسکتی ہے۔ملتان سلطانز کو ناکامی کایوں خطرہ لاحق ہوگا۔