لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 8 شیڈول لیک،ملتان میزبانی میں شامل،مزید تفصیلات،بریکنگ نیوز۔پاکستان سپرلیگ 8 شیڈول لیک ہوگیا۔آفیشل اعلان کل جمعرات شام گئے یا جمعہ دوپہر تک متوقع ہے لیکن لیک شیڈول سے جنوبی پنجاب کی عوام کیلئے اچھی نیوز ہے کہ ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں میچزہونگے۔اس طرح افتتاحی تقریب بارے بھی تاحال ملتان لسٹ میں شامل ہے۔کوئٹہ کے ساتھ ہاتھ کردیا گیا ہے۔اسے ایک نمائشی میچ تک محدود کیا جائے گا۔
پی سی بی کی نئی رجیم نے آتے ہی ملتان سے ٹیسٹ میچ بلاوجہ چھینا تھا جب پاکستان اور نیوزی لینڈ نے جنوری کے شروع میں ملتان میں ٹیسٹ کھیلنا تھا۔یہ میچ کراچی منتقل کیا گیا،اس کے بعد ملتان سے پی ایس ایل کی افتتاحی تقریب اور میچزکی میزبانی واپس لینے کی بات کی گئی۔نجم سیٹھی اینڈ کمپنی نے اعلان کیا تھا کہ کوئٹہ میں میچز ہونگےا ور اسی سال ہونگے لیکن یہ بھی ڈرامہ ثابت ہوا ہے۔
شبمن گل کی ڈبل سنچری رائیگاں ہوتے بال بال بچی،کیویز کی خوفناک پرواز،بھارت ہارتے ہارتے بچ گیا
پی ایس ایل 8 لیک شیڈول کے مطابق پاکستان سپرلیگ 8 کا 2023 کا ایڈیشن شیڈول 4 مقامات لاہور،کراچی،ملتان اور راولپنڈی میں ہونگے۔4 سنٹرز کو 2 کی سیریز میں تقسیم کیا جائے گا۔2 سنٹرز بیک وقت میزبان ہونگے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق ملتان اور کراچی میں13 سے 25 فروری کے درمیان میچز شیڈول ہیں۔ہوم ٹیم 5 میچ کھیلے گی۔4 میچز ڈبل ہیڈرز ہونگے۔راولپنڈی 11 میچزکی میزبانی کرے گا۔ملتان میں 9 میچزممکن ہیں۔
میچز کا آغاز 13 فروری سے ہوگا۔پہلا میچ ملتان میں ملتان اور لاہور قلندرز کاہوسکتا ہے۔کوئٹہ ایک نمائشی میچ کی میزبانی کرے گا۔افتتاھی تقریب ملتان میں ہوگی۔