کراچی،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 9،ہیلمٹ،بیٹ اور گلوز چل گئے،تکرار الگ،احمقانہ رن آئوٹ نےتو حد کردی۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ پی ایس ایل 9 میچ میں ملتان سلطانز اور کوئٹہ گلیڈی ایٹرز کی دوسری اننگ کے آغاز میں ہائی ڈرامہ ہوا ہے۔گلوز،بیٹ اور ہیلمٹ اچھال دیئے گئے ہیں۔
واقعہ کوئٹہ کی اننگ کے دوران اس وقت پیش آیا جب امپائر نے ڈیوڈ ویلی کی بال پر جیسن رائے کو ایل بی ڈبلیو قرار دے دیا،بیٹرریو میں ناکامی پر میدان میں بھڑک اٹھے اور فیصلے کے خلاف ہوامیں ٹانگ چلائی،اس موقع پر افتخار احمد کے ساتھ منہ ماری بھی ہوئی۔بڑبڑاتے میدان سے باہر گئے،اپنے پویلین ایریا میں جانے سے پہلے انہوں نے ہیلمٹ فضا میں دور اچھال مارا۔یہی نہیں بلکہ بیٹ دوسری جانب اور گلوز سامنے پھینکے۔
اسی پر ان کا غصہ تمام نہیں ہوا،جب اپنی سیٹ پر بیٹھے تو تھوڑی دیر بعد گلوز پھر دائیں جانب دیوار پر دے مارے،وہ تھرڈ امپائر یا فیلڈا مپائر سے خوش نہیں تھے۔
اس کے تھوڑی دیر بعد ان فارم بیٹر سعود شکیل کے خلاف ایل بی کی اپیل ہوئی،مسترد ہوئی،بیٹر جانتے تھے کہ بیٹ سے بال لگی ہے لیکن وہ پھر بھی افراتفری میں اسکور کیلئے بھاگے،نان سٹرائیکر اینڈ پر موجود ساتھی بیٹر نے واپسی کا اشارہ کیا لیکن اس وقت تک دیر ہوچکی تھی،فیلڈریاس خان کا تھرو وکٹوں کو اکھاڑ چکا تھا،وہ14 رنزبناسکے۔
گلیڈی ایٹرز 186 رنزکے بڑے تعاقب میں 7 ویں اوور میں 46 پر 4 وکٹ گنواچکی تھی۔