عمران عثمانی
یہ بات یاد رکھنے کی ہے کہ پی ایس ایل میچزکو دلچسپ بنانے،کسی حد تک ہر ٹیم کو مواقع دینے کے حوالہ سے راولپنڈی کی بیٹنگ پچزکو مشکل اور بیٹنگ کیلئے ناسازگار بنانے پر زور دیکھنے میں آیا ہے،اس کے بعد آج ٹس سمیت بہت سے حالات اسلام آباد یونائیٹڈ کے حق میں جاسکتے ہیں۔28 فروری کا اس لیگ کا دونوں کا میچ اسلام آباد یونائیٹڈ جیتاتھا۔
پی ایس ایل 9،راولپنڈی،24 واں میچ،اسلام آباد یونائیٹڈ بمقابلہ کراچی کنگز،شام 7 بجے
پی ایس ایل 9،آج کراچی کنگز اور اسلام آباد مدمقابل،ڈو آرڈائی یا دونوں کیلئے مزید چانسز،ممکنہ جائزہ۔کرکٹ کی تازہ ترین خبریں یہ ہیں کہ ایچ بی ایل پی ایس ایل میں آج 7 مارچ کو ایک میچ شیڈول ہے۔یہ میچ کراچی کنگز اور اسلام آباد کے درمیان ہوگا،کل کراچی کی کوئٹہ سے جیت اور اسلام آباد کی لاہور سے شکست کے بعد یہ مقابلہ ایک قسم کا ڈو آر ڈائی بن گیا ہے۔کراچی کا یہ 8 واں اور اسلام آباد کا نواں میچ ہوگا۔کراچی 6 اور اسلام آباد 7 پوائنٹس پر ہیں۔گویا پوزیشن ایک ہے لیکن فرق ایک میچ کا بھی ہے کہ کراچی کے اس کے بعد 2 میچزباقی ہونگے اور اسلام آباد کا ایک۔کراچی اس کے بعد لاہور اور ملتان سے کھیلے گا جب کہ اسلام آباد کا مقابلہ ملتان سلطانز سے ہوگا۔
آج کراچی جیتا تو کیا ہوگا
کراچی کنگز نے اگر آج اسلام آباد کو ہرادیا تو اس کے 8 پوائنٹس ہوجائئں گے اور وہ اپنے اگلے 2 میچز لاہور اور ملتان سے جیت کر براہ راست فائنل 4 میں ہونگے،انہیں اگر مگر کا سامنا نہیں ہوگا لیکن آگے کی کوئی ایک شکست انہیں دائیں بائیں دیکھنے پر مجبور کرے گی لیکن 7 پوائنٹس پر موجود اسلام آباد یونائیٹڈ یہ میچ ہارا تو 9 میچز میں 7 پوائنٹس ہونگے،گویا وہ اپنا آخری میچ جیت بھی جائے تو 9 پوائنٹس پر تمام ہوگا۔کراچی آج کا میچ جیت کر اگلے 2 میچز میں سے ایک بھی جیتا تو اسلام آباد فارغ ہوگا۔لاہور بھی فارغ ہوگا۔یوں باقی 4 ٹیمیں فائنل4 میں ہونگی۔کراچی آج جیت جائے،اسلام آباد آکری مقابلہ جیت گیا اور پھر کراچی دونوں میچز ہار گیا تواسلام آباد 9 اور کراچی 8 پر سفر ختم کرے گا تو کراچی پھر خطرے میں ہوگا۔
آج اسلام آباد جیتا تو کیا ہوگا
اسلام آباد یونائیٹڈ نے اگر آج کراچی کنگز کو ہرادیا تو اس کے 9 پوائنٹس ہونگے،آسان معاملہ یہ ہوگا کہ وہ اگلا میچ ملتان کو ہرادے تو وہ 11 پوائنٹس کے ساتھ فائنل 4 میں ہوگا۔کراچی کنگز بھلے اگلے 2 میچز جیت بھی جائے تو وہ لاہور کے ساتھ باہر ہوجائے گا۔فرض کریں کہ اسلام آج جیت جائے اور ملتان سے ہارے تو اس کے 9 پوائنٹس رہیں گے اور باب بند ہوگا،اس صورت میں اسے کراچی کے اگلے 2 میچز میں سے کسی ایک کی شکست کی آرزو کرنی ہوگی۔
پی ایس ایل کے اگلے میچز
آج کی بات ہوگئی۔کل 8 مارچ کو پشاور اور کوئٹہ کھیلیں گے جو جیتا وہ ملتان کے ساتھ فائنل 4 میں کنفرم ہوجائے گا،جو ہارا اس کے 9 پوائنٹس رہیں گے۔یوں 11 اور 12 مارچ کو پشاور کراچی اور کوئٹہ کا ملتان میں سے ایک میچ سیمی فائنل بن سکے گا۔
آج کی بہترین پکچر
یہ ہوگی کہ کراچی جیت کر فائنل 4 میں داخل ہوگا،اسلام آباد کا 5 واں نمبر ہوجائے گا۔ڈرامائی حالات ہوجائیں گے۔
پی ایس ایل 9پوائنٹس ٹیبل،پوزیشن
ملتان سلطانز کے 8 میچز میں 12 پوائنٹس،پہلی پوزیشن
کوئٹہ گلیڈی ایٹرزکے 7 میچز میں 9 پوائنٹس،دوسری پوزیشن
پشاور زلمی کے 8 میچز میں9 پوائنٹس،تیسری پوزیشن
اسلام آباد یونائیٹد کے8 میچز میں 7 پوائنٹس،چوتھی پوزیشن
کراچی کنگز کے7 میچز میں 6 پوائنٹس،پانچویں پوزیشن
لاہور قلندرز کے 7 میچزمیں 3 پوائنٹ،چھٹی پوزیشن
پی ایس ایل 9 کے باقی میچزکا شیڈول
اسلام آباد بمقابلہ کراچی کنگز،7 مارچ،شام 7 بجے،راولپنڈی
پشاور زلمی بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،8 مارچ،شام 7 بجے،راولپنڈی
کراچی کنگز بمقابلہ لاہور قلندرز،9 مارچ،شام 7 بجے،کراچی
ملتان سلطانز بمقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ،10 مارچ،دوپہر 2 بجے،راولپنڈی
لاہور قلندرزبمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،10 مارچ،رات 9 بجے،کراچی
کراچی کنگزبمقابلہ پشاور زلمی،11 مارچ،رات 9 بجے،کراچی
ملتان سلطانز بمقابلہ کوئٹہ گلیڈی ایٹرز،12 مارچ،رات 9 بجے،کراچی