لاہور،کرک اگین رپورٹ
پی ایس ایل 9،لاہور پر نحوست کے سائے گہرے،قلندرز کو مسلسل 5 ویں شکست۔لاہور قلندرز کو مسلسل 5 ویں شکست۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 کا اس کا آدھا سفر مکمل ہوگیا۔اسے ہر ٹیم سے شکست ہوگئی ہے اور اب اس کیلئے فائنل 4 میں رسائی کیلئے سنگل شکست کی بھی گنجائش نہیں ہے۔قذاافی اسٹیڈیم لاہور میں پشاور زلمی نے سخت مقابلے کے بعد 8 رنز کی جیت نام کی۔زلمی کی 4 میچز میں یہ دوسری جیت ہے جب کہ قلندرز کی یہ مسلسل 5 ویں ناکامی ہے۔
شاہین آفریدی کی قیادت میں کھیلنے والا بائولنگ اٹیک ناکام ہوگیا،اس کے پتے بکھر گئے۔ایچ بی ایل پی ایس ایل 9 میں اس کے خلاف پشاورز زلمی نے 211 رنزکا ٹوٹل سیٹ کیا اور اس کے صرف 4 کھلاڑی آئوٹ ہوئے۔اوپنرز بابر اعظم اور صائم ایوب نے 136 رنزکی شراکت 15 ویں اوور میں بناڈالی۔بابر فٖٹی مکمل نہ کرسکے اور48 رنزبناکر شاہین آفریدی کا شکار بن گئے۔اصل اننگ صائم ایوب کی تھی،جنہوں نے صرف 55 بالز پر 88 رنزکی انگ کھیلی۔4 چھکے اور 8 چوکے لگائے۔رومین پاول نے تو لاہور کی بنیادیں ہلادیں،جب صرف 20 بالز پر 46 رنزکی ناقابل شکست اننگ کھیلی۔آصف علی ناکام تھے جو 6 رنزبناسکے۔شاہین آفریدی یوں کامیاب تھے کہ 4 اوورز میں اتنے بڑے ٹوٹل میں انہوں نے صرف 33 رنز دیئے اور 3 وکٹیں لیں۔جہاں داد خان نے 2 اوورز میں 22 رنزکے عوض ایک وکٹ لی۔زمان خان کو 4 اوورز میں 48 اور محمد عمران کو 3 اوورز میں 41 رنزپڑے ،کوئی وکٹ نہ تھی۔
جواب میں لاہور قلندرز اپنے ہوم گرائونڈ قذافی اسٹیڈیم میں بڑے ہدف کے تعاقب میں17 پر پہلی وکٹ صاحبزادہ فرحان 15 اور 38 پر دوسری وکٹ فخرزمان 4 کی صورت میں محروم ہوا۔فخر 8 بالز کھیل گئے۔رواں سیزن کی 5 اننگز میں وہ ٹوٹل 70 رنز ہی بناسکے ہیں۔شائی ہوپ اور ڈیئر ڈوسین نے تیسری وکٹ پر تیز ترین 71 رنزبناکر میچ میں واپسی کی۔یہاں سلمان ارشاد نے شائی ہوپ کو بولڈ کرکے پشاور زلمی کو خوشی دلائی جو23 بالز پر 29 کرگئے تھے۔دوسری جانب ڈوسین صائم ایوب والی جارحانہ اننگ کھیل کر قلندرز کی امدیں روشن رکھے ہوئے تھے۔15 اوورز میں 3 وکٹ پر 138 اسکور برا نہیں تھا۔16 ویں اوور میں 14 رنز بنے اور اب 24 بالز پر 60 رنز باقی تھے۔اگلے اوور میں احسن حفیظ بھٹی 20 رنزبناکر آئوٹ ہوگئے۔نئے بیٹر جہاں داد خان نے 18 ویں اوور میں مسلسل 3 چوکے لگائے،اب ہدف 12 بالز پر 34 رنزکی دوری پر تھا۔لاہور کیلئے لک ووڈ نے 19 واں اوور خوفناک پیش کیا۔اسی اوور میں ڈیئرڈوسین نے شاندار سنچری مکمل کی،انہوں نے 50 بالز پر یہ اعزاز حاصل کیا۔6 چھکے اور 7 چوکے خاصا بنے۔قلندرز کو آخری اوور میں جیت کیلئے 18 رنزدرکار تھے۔یہاں جہانداد خان13 رنزبناسکے۔یہاںسکندررضا ایک رنبناکر رن آئوٹ ہوگئے۔اب ہدف 2 بالز پر 15 تھا۔پھر ایک بال پر 15 ہوا۔پھر لاہور قلندرزکی اننگ بیس اوورز میں6 وکٹ پر 203 رنز تک محدود رہی۔پشاور زلمی نے 8 رنز سے میچ جیت لیا۔ڈوسین 52 بالز پر 105 کے ساتھ ناٹ آئوٹ آئے۔نوین الحق نے 50 رنز دے کر 2 وکٹیں لیں۔لک ووڈ اور پال وولٹر نے ایک ایک آئوٹ کیا۔